شوہر پر بس میرا حق

ازقلم: عبدالعظیم گوونڈی، ممبئی
9224599910

شادی ہوتے ہی بیوی شوہر پر اپنا مکمل قبضہ (اثر اندازی)چاہتی ہے۔میکے والے بھی اسے اکساتے اور الگ رہنے پر
ابھارتے ہیں۔ بعض رشتوں میں تو یہ شرط ہوتی ہے کے الگ رہیں گے-
"ہم دو اور بس،تیسرا کوئی نہیں”-

ہمارے *سکینت *کاؤنسلنگ سینٹر* پر تنازعات آتے ہیں۔دونوں متاثرین کے اپنے حقوق کو لے کر توقعات اور تحدیدات Reservations ہوتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کی شکایات کرتے،خامیاں تلاش کرتے اور غلطیوں کے لیے ذمّہ دار ٹھہراتے ہیں -اپنے حق کو پورا وصول کر نے اور اپنے فرائض کی ادائیگی سے بھاگتے ہیں۔

زمانہ الٹ پھیر کا نام ہے
Precious moment

والدین کی خدمت سے جنّت ملتی ہے – اور حقوق کی ادائیگی سے الله کی رضا نصیب ہوتی ہے
اس واضح اسلامی تعلیم کےباوجود بزرگ والدین کی حالت خراب ہے-کسم پرسی ، لاچاری ،بے بسی کی old age homes کی درد بھری کہانی سناتے ہیں –

جوانی کا خزانہ جس نے بچوں پر لٹایا ہے

جس باپ نے تنہا پانچ بچّوں کی پرورش کی، تین بھائی مل کر بھی دو بوڑھوں کی دیکھ بھال (باغبانی)نہیں کر پاتےاور باری لگا کر انھیں اذیت اور کوفت پہنچاتے ہیں – کبھی ماں کو ایک تو باپ کو دوسرا سنبھالتا ہے۔جس کی بیوی ملازمت کرتی ہے اور گھر میں چھوٹے بچوّں کو سنبھالنے اور کھانا پکانے کی ضرورت ہوتی ہے وہ ماں کو رکھتا اور جسے باہر کے کام، بچوّں کو اسکول چھوڑنا سودا سلف لانا ہوتا ہے وہ باپ کو رکھتا ہے-یا پھر سب ہاتھ
اوپر کر لیتے ہیں -والدین اگر موظف(pensioner) ہیں تو مالی ضروریات پوری ہوجاتی ہے لیکن علاج وتیمارداری،اٹھانا بٹھانا، ساتھ لے جاتا، بچّوں کاپیار، اخلاقی سپورٹ، حوصلہ دینا، خوشیوں میں شرکت، پوتوں، پوتیوں کے دلار و کلکاریوں کے سننےسے محروم رہتے ہیں – گھر کا سناٹا کاٹنے دوڑتا اور دن رات کا گزرنا پہاڑلگتا ہے۔ان کی پینشن سے اندوخته (پس انداز) کو حیلے بہانوں سے ہڑپ کرنے کی بہوئیں اور بیٹےسازشیں کرتےہیں۔
کاؤنسلنگ سینٹر پر جو معاملات آرہے ہیں ان میں زیادہ تر اس کی ذمّہ دار مادّیت پرستی کی سوچ اور بہوئیں پائیں گئیں۔بیٹوں (شوہروں)کی آنکھوں پر پردہ اور زن مریدی چھائی ہے-والدین سے زیادتی، گاکم گلوچ، جھگڑے اور دل کو پارہ پارہ کرنے والےواقعات ہیں -اقدار کا بحران (value crisis)اور بے تاثیر تربیت نے خون سفید کردیے ہیں -کچھ بیٹیاں اپنے شوہروں کو راضی کر کے والدین کو اپنے گھر پر رکھ کر ان کی خدمت انجام دے رہیں ہیں – یہ وہ بیٹیاں ہیں جو ملازمت کرتیں ہیں، اس لیے اثر انداز بھی ہوتیں ہیں -کچھ غریب اس لیے بھی ساتھ رکھ لیتیں ہیں کہ ان کی پینشن سے ان کی بھی مددہو جاتی اور والدین کی خدمت اور دیکھ بھال-وہ بھی کسی کی بہوئیں ہی ہیں-

اگر کچھ مرتبہ چاہے تو اس ہستی کو باطل کر

کہ دانا بارور ہوتا ہے پہلے خاک میں مل کر

ہر بڑے کام کے آغاز میں ایک عورت موجود ہوتی ہے۔

"There is a woman at the begining of all great things”
ضرورت ہے کہ شوہر کے والدین (ساس،سسر)کو بھی اپنے والدین سمجھ کر ان کی آخری عمر کا سہارا بنا جائے –

ایک سماجی ادارہ کی طرف سے ایسے جوڑوں(pairs) کو بلا کر ان کی کاؤنسلنگ کی گئی اور بزرگ والدین کی ضروریات پوری کرنے ،انھیں اپنے ساتھ رکھ کر خدمت کرنے پر ابھارا گیا تو اس کے بہت اچھےّ نتائج سامنے آئے ۔اولڈایج ہوم میں بھی کاؤنسلرجاکر بزرگوں کو حوصلہ، امنگ نئی روشنی اور جینے کی ترنگ پیدا کرارہے ہیں – ان کے بچّوں ،بہووں سے مل کر ان کی بھی کاؤنسلنگ کی جاتی ہے-

بطور عبرت ایک سچا واقعہ

ایک والد نے زندگی بھر کا سرمایہ لٹا کر بچوّں کو اچھّا پڑھا لکھا کر امریکہ میں اچھّی ملازمت کے قابل بنا دیا ۔ کئی سال بیت گئے-جب ممبئی میں ماں کا انتقال ہوا تو چھوٹا بھائی آیا- والد نے پوچھا بڑا بھائی کیوں نہیں آیا؟ اس پر چھوٹے نے بتایا کہ "ہم نے ذمہّ دا ری بانٹ لی ہے!!۔اب کہ بار میں آگیا، آگلی بار وہ آئیں گے-؟”!!!!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے