جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ کے وفد نے انتروالی میں مراٹھا اندولن کی تائید کی

  • ملک کے سماج کے تمام لوگوں کو اپنے جائز حقوق کے تحفظ ومطالبہ کے لئے ایک جگہ آناچاہئے: مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی

جالنہ
جمعیۃ علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ کے سرکردہ ارکان پر مشتمل وفد نے جالنہ کے قصبہ انتروالی سراٹی کا دورہ کیا کیونکہ مہاراشٹر میں مراہٹہ ریزورویشن کو لے کر مراہٹہ سماج کی طرف سے زبردست احتجاج جاری ہے، جس روز بروز بڑھتا جارہا ہے، گذشتہ روز پورا مہاراشٹراسی ضمن میں بند تھا جو کامیاب رہا۔
جمعیۃکے وفد نے مراٹھا سماج کےاحتجاج کررہے ذمہ داروں خصوصاً ان کےقائد منوج جرانگے پاٹل سے ملاقات کی اور ان کےاس اندولن کی تائید کی اور کہا کہ ان کے اپنے سماج کے ریزرویشن کا مطالبہ صحیح ہے جمعیۃعلماء مرہٹواڑہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم چاہتے کہ ملک کے تمام کمزور طبقات کو اپنے جائز حقوق کے تحفظ و مطالبہ کے لئے ایک پلیٹ فارم پر آنا چاہیے۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ کے صدر محترم مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی نے کہاکہ جمعیۃعلماء ہند کا ابتداء سے یہ منشور رہا ہے کہ ملک کے سماج کےتمام کمزور و ضرورت مندلوگوں کو ان کے معاشی و سماجی ترقی کے لئے ریزوریشن ناگزیر ہے، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ریزوریشن کا مطالبہ مراٹھا سماج کا جائز حق ہے ہم ان کی تائید کرتے ہیں نیز حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں کو بھی تعلیمی و ملازمتوں میں ریزوریشن دیا جانا چاہیے، اقلیتوں معاشی و سماجی انصاف کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ہے۔
ان کے ساتھ مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ و قاری عبد الرشید حمیدی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ و مولانا عیسیٰ خان کاشفی نے مراٹھا سماج کے قائدین سے ملاقاتیں کیں، ان حضرات نے مراٹھا سماج کے ریزرویشن کے لئے احتجاج کرنے والوں پر بے دریغ فائرنگ کرنے اور لاٹھی چارج کی کڑی مذمت کی۔
اسی طرح وفد نے انتروالی کے مقامی باشندوں سے جن میں کافی اشتعال و غم وغصہ ہے ان سے خیر سگالی ملاقاتیں کیں اور انہیں تیقن دلایا کہ مسلم برادری دیش کے مظلوموں کے ساتھ ہے، اس عمل سے ان لوگوں نے بڑی مسرت ظاہر کی اور اظہار تشکر کیا، اور کہا کہ مراٹھا سماج اور مسلمان دونوں اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے ساتھ ساتھ رہیں گے۔
اس وفد میں مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ، مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ، قاری عبد الرشید حمیدی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ، مولانا عیسیٰ خان کاشفی شریک معتمد جمعیۃعلماء مرہٹواڑہ،حافظ شیر خان صدر جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آباد، ڈاکٹر جمعہ خان رکن جمعیۃعلماء جالنہ، محمد ناظم رکن جمعیۃوغیرہ شامل تھے۔
اس طرح کی خبر محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری جمعیۃعلماء ضلع جالنہ نے اپنے پریس رپورٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے