جمعیۃ علماء ضلع میڑچل کے زیر اہتمام عظیم الشان فقیدالمثال جلسہ عام بعنوان پیام سیرت مصطفیﷺ ونعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

  • تمام عاشقان رسولﷺ سے شرکت کی اپیل۔

میڈچل: 13/ستمبر (ہمارا پیام نمائندہ مفتی ابو مرتضیٰ نقشبندی) حافظ اسماعیل حافظ شفیع کی اطلاع کے مطابق 22 ستمبر 2023ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام ادارہ منیرالاسلام گبی لال پیٹ جواہر نگر ضلع میڑچل تلنگانہ میں جمعیۃ علماء ضلع میڈچل کے زیراہتمام عظیم الشان فقیدالمثال جلسہ عام بعنوان پیام سیرت مصطفیﷺ ونعتیہ مشاعرہ زیرسرپرستی استاذ الاساتذہ حضرت الحاج جناب محمد انور صاحب دامت برکاتہم (ناظم مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ منڈل نظام پیٹ ضلع میدک) منعقد کیا جارہا ہے، جسکی صدارت خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین صاحب منیری حفظہ اللہ (نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) فرمائیں گے حافظ عبدالرحمن حلیمی ناظم ادارہ منیرالاسلام گبی لال پیٹ جواہر نگر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس نعتیہ محفل میں بحیثیت مہمانان خصوصی خطیب ذیشان حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا ) اور حترم حافظ وقاری محمد اسحاق صاحب اسعدی دامت برکاتہم (خطیب مسجد ارقم بیگم پیٹ) شرکت فرمائیں گے جبکہ مہمان نعت خواں کی حیثیت سے عالمی شہرت یافتہ محترم مولانا مفتی طارق جمیل صاحب قاسمی (قنوج) شرکت فرماکر نعتیہ کلام پیش فرمائیں گے، تمام عاشقان رسولﷺ سے شرکت واستفادہ کی گزارش مولانا مرتضیٰ، الحاج محمد اکبر بھائی، حافظ شفیق، حافظ جہانگیر، حافظ آصف، حامد بھائی، کلیم بھائی، عمر بھائی وجمیع اراکین جمعیۃ علماء حلقہ گبی لال پیٹ جواہر نگر ونوجوانان محلہ ودیگرنے کی ہے۔
مزید تفصیلات کےلئے رابطہ کریں۔
9502964852______9343134316

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے