- شیواجی نگر اُردو ایم پی ایس اسکول میں کی جانب سے بیٹ آفیسر مسعود شاہ کو میئر اوارڈ ملنے کی خوشی میں اعزازی تقریب کا اہتمام
18 ستمبر ؛ گوونڈی
شیواجی نگر اُردو ایم پی ایس اسکول نمبر 1 کے اساتذہ نے 18 ستمبر کو اسکول ہی میں حالیہ میئر ایوارڈ سے نوازے گئے اساتذہ میں مسعود شاہ سر کو مدعو کرکے اُن کے لیے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا۔ اسکول ہذا کے صبح سیشن کے سینئر استاد جناب ادریس یوسف کے ہاتھوں گلُ ہائے عقیدت پیش کیا گیا ۔شال تحفہ دے کر عزت افزائی کی گئی اور مستقبل میں اسے طرح کامیابی حاصل کرتے رہنے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اساتذہ میں سینئر استاد جناب اعجاز یونس نے مختصر میں مسعود شاہ سر کا تعارف، تعلیمی و تدریسی خدمات اور منتخبہ سرگرمیوں پر اظہارِ خیال کیا ۔اساتذہ کےحلقے میں وہ انتہائی با ادب اور مثالی شخصیت کے مالک ہیں ۔تمام ہی اساتذہ نے مسعود شاہ سر کو میئر ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اُن کی خوب پذیرائی کی۔ اس موقع پر پیش پیش رہنے والے اساتذہ میں شیخ عمران، عطا الرحمٰن، حمیرا شیخ، انیس احمد ، محمد جنید اور عبید الرحمٰن شامل تھے۔ اختتام پر سینئر استاد جناب ادریس یوسف نے رسمِ شکریہ کے کلمات کہے۔
شیواجی نگر اُردو ایم پی ایس نمبر 1