ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بارہ بنکی نے تحصیلدار کو ہٹانے کا کیا مطالبہ!

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بارہ بنکی کی جانب سے نواب گنج کے تحصیلدار کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مطالبے کی حمایت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نریندر ورما کی قیادت میں سینکڑوں وکلاء نے کل تحصیل دفتر میں ایک روزہ دھرنے کا مظاہرہ کیا۔ دھرنے پر بیٹھے نریندر ورما نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ پہلے بات چیت میں کہا گیا تھا کہ تحصیلدار کے رویے سے وکلاء میں کافی غصہ ہے۔ بات چیت میں یہ کہا گیا تھا کہ ان کا تبادلہ تحصیل نواب گنج سے کہیں اور کر دیا جائے۔ ورما نے کہا کہ اگر تحصیلدار کا تبادلہ کر دیا جاتا تو آج وکلاء احتجاج نہ کر رہے ہوتے۔ احتجاج میں سینئر نائب صدر موہن سنگھ، امیش ورما، مہندر سنگھ، رامشنکر راوت، منوج راجپوت، پنکج یادو، پنکج راوت، سرویش موریہ، رام پرکاش، امت گوتم، انوج سریواستو، اوم پرکاش یادو، نریندر یادو، گورو گپتا نے شرکت کی۔ موریہ، رام گوپال شکلا، مو آصف، وریندر تیواری، ستیہ دیو ورما، جیبھانو ورما وغیرہ شامل تھے۔