کاماریڈی کے آنکھ سے معذور شخص کے آپریشن کے لیے مالی تعاون کی اپیل

کاماریڈی/تلنگانہ: 28 جولائی
مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے سید صادق صاحب ساکن کاماریڈی حالمقیم موتھے منڈل لنگم پیٹ ضلع کاماریڈی کے لیے مالی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا کہ بعض ذرائع ابلاغ سے اطلاع ملنے پر آج بتاریخ 28 جولائی 2022؁ء بروز جمعرات صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی مفتی عمران خان قاسمی کی قیادت میں صدر منڈل جمعیۃ کاماریڈی مولانا نظرالحق صاحب قاسمی، حافظ عبدالواحد علی حلیمی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی، حافظ محمد تقی الدین پریس سکریٹری سٹی جمعیۃ کاماریڈی وحافظ عدنان ذاکر حسینی کی معیت میں ایک وفد کی شکل میں پہنچ کر ملاقات کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کاماریڈی کیجانب سے چاول کے علاوہ ضروریات زندگی پر مشتمل خورد ونوش اشیاء کٹ حوالے کیا، موصوف چونکہ پنٹر تھے آہگ پاشی کے کام کے دوران پینٹ آنکھوں میں چلا گیا جسکی وجہ سے بینائی کافی حد تک متاثر ہوچکی ہے، حیدرآباد کے خانگی دواخانہ میں علاج جاری ہے، ڈاکٹرس نے آپریشن کو ضروری قرار دیا ہے، جس کے لئے خطیر رقم کی ضرورت ہے۔
لہذا اہل خیر حضرات سے سید صادق صاحب کے تعاون کی اپیل کی گئی ہے موصوف کا فون پے (phone pe) نمبر 9542844201ہے۔