مدھوبنی: جامعہ امّ الہدی پرسونی کا سالانہ پروگرام دونشستوں میں

مدھوبنی: 31/مارچ، ہماری آواز(نمائندہ)
جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہار میں طالبات کاسالانہ تعلیمی مظاہرہ وتقریب رسمِ اجراءِ کتب وتقسیمِ انعامات کاانعقادنہایت تُزک و احتشام کے ساتھ بتاریخ:13/شعبان المعظم 1442ھ مطابق 27/مارچ 2021ء بروز سنیچر ہوا۔اس اجلاس میں دونشستیں ہوئیں ،پہلی نشست مردوں کے لیے خاص تھی،جوصبح9:30سےدوپہر12:30بجے تک ہوئی،پہلی نشست کا آغاز من تشاء پروین بنت محمد آفتاب عالم کی تلاوت سے ہوا،جب کہ خوشناز پروین بنت محمد احسان نے حمداورآفرین پروین بنت محمد رقیب الحسن نے نعتِ نبی پیش کی۔علاوہ ازیں طالباتِ جامعہ نے اردو،عربی ،انگلش تینوں زبانوں میں خطابت کے جوہر دکھائے،تین طالبات شفاءپروین بنت محمد صدرعالم ،شمع پروین بنت محمدزاہد،طلعت پروین بنت حافظ صدرعالم نے اردوزبان میں تقریریں کیں،اور گلشن پروین بنت ممتازاحمدنے انگلش زبان میں اور ماجدہ پروین بنت محمد ابرارعالم نے عربی زبان میں بہت عمدہ خطاب کیا،جب کہ نزہت پروین بنت محمد ابرارنے عربی تقریر کااردو میں ٹرانسلیشن کیا۔
اس پہلی نشست میں جامعہ ہذا کےناظم مولانا نوشاداحمد مفتاحی کی دو علمی تالیفات(1) رمضان اور صحابیات (2) مبادیاتِ دین کارسمِ اجراء عمل میں آیا۔پہلی نشست میں علماء کرام کے تین اہم خطابات ہوئے،جن میں پہلا خطاب جامعہ ہذا کےصدر المدرسین مفتی اسعداللہ قاسمی مظاہری کاہوا،جس میں انہوں نے قرآن کریم سے تعلق مضبوط کرنے پرزوردیا۔دوسراخطاب مہمانِ خصوصی،مدینہ منورہ ینبع میں امریکن یونیورسٹی کے استادمولانارضی الرحمن حقانی قاسمی کاہوا،انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پرزوردیا کہ ایک صالح معاشرہ کی تشکیل کے لیے مرد وخواتین دونوں کا تعلیم وتربیت یافتہ ہونا ضروری ہے،نیزانہوں نے بچیوں کی کارکردگی پرنہایت خوشی کا اظہار کیا،خصوصًا بچیوں کی عربی وانگلش تقاریرکو بہت سراہا،اخیر میں صدرِاجلاس مولانا حافظ ظفراحمد سبیلی کے صدارتی خطاب اورپُرسوز دعاءپر پہلی نشست کااختتام ہوا،اس موقع پرمولانا حیدر،مولانا سجاد،مولانا گلاب سلفی،ڈاکٹراسد،حاجی نثار سمیت بستی کی اہم شخصیات موجود تھیں۔جب کہ دوسری نشست بعدنمازِظہر 2:00بجے سے شام4:15 بجےتک ہوئی، یہ نشست عورتوں کے لیے خاص تھی،اس کاآغاز مریم فردوس بنت محمدزاہد حسین کی تلاوت سے ہوا،جب کہ نازنین پروین بنت محمد احسان نے حمد اور گلشن پروین بنت ممتاز عالم نے نعتیہ کلام پیش کیا،تین طالبات رحالہ پروین بنت محمدعرشی ،کلثوم پروین بنت محمد شاکر،قدرت پروین بنت محمدشبیر نے اردوزبان میں تقریریں کیں،اور کائنات پروین بنت ذاکر حسین نے انگلش زبان میں اورتحسین فاطمہ بنت ڈاکٹرمحمداسد نے عربی زبان میں بہت اثرانگیز خطاب کیا،جب کہ نزہت پروین بنت محمد احسان نےعربی تقریر کااردومیں ٹرانسلیشن کیا۔
اس دوسری نشست میں تمام کلاس میں پوزیشن لانے والی طالبات کو خصوصی انعامات سے اوران کے علاوہ تمام طالبات کو عمومی انعامات سے نوازا گیا،اس نشست کااختتام صدرِ نشست جامعہ ہذا کے صدر مدرّس مفتی اسعداللہ قاسمی مظاہری کی رقت آمیز دعاء پرہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے