ارریہ: 2/اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)
امارت شرعیہ بہار اڑیسہ و جھاڑکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ،مسلمانوں کی دینی و ملی تعلیمی سماجی و رفاہی فلاحی تنظیم ہے، الحمداللہ اس کا ماضی بھی بڑا روشن و تابناک رہا ہے الحمد للہ حال بھی اور مستقبل میں بھی انشاءاللہ العزیز ہر شعبہ میں وسعت توانائی و سلیقے کے ساتھ ترقی کی طرف گامزن ہے،
اپنے وقت کے عظیم صف اول کے قائد ملت اسلامیہ کے آبرو بہار اڑیسہ جھاڑ کھنڈ کے امیر شریعت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکرٹری مفکر اسلام حضرت سید محمد ولی رحمانی مدظلہ کی سرپرستی میں مفکرانہ مدبرانہ جرأت مندانہ و منفرد انداز میں دن رات ترقی کی طرف رواہ دواں ہے، ایشیا کے عظیم دینی درسگاہ خانوادے قاسمی کے امانت دارالعلوم وقف دیوبند کے استاد حدیث وتفسیر امارت شرعیہ کے عرصہ دراز سے مجلس شوریٰ وعاملہ کے رکن علم وعمل کے پیکر صلاحیت وصالیحت کے پہاڑ اخلاق و انسانیت نواز کے بے مثال فاضل نوجوان تقریر و تحریر کے شہسوار علم ادب کے پہاڑ درجنوں کتابوں کے مصنف نو منتخب نائب امیر شریعت بہار اڑیسہ جھاڑ کھنڈ حضرت مولانا محمد شمشاد رحمانی وقاسمی ارریاوی کو نائب امیر شریعت منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،
امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی مدظلہ نے مولانا محمد شمشاد رحمانی کو جس امید سے ذمہداری دی ہے، مسلسل مبارک باد ی کا جاری ہے، حضرت امیر شریعت کا فیصلہ صحیح قرار دے رہے ہیں، بالخصوص اھل بہار اڑیسہ وجھاڑ کھنڈ کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے, علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، صحیح بات کہا اختر الایمان نے امارت شرعیہ کے جتنے بھی امراء شریعت گزرے ہیں، وہ سب دکھن بہار سے تعلق رکھتے تھے، یہ ہم سب کے لئے بالخصوص ارریہ وسیمانچل کے لئے قابل فخر کی بات اسی سرزمین کی مولانا محمد شمشاد رحمانی عبقری شخصیت ہیں، ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے خادم محمد ابوذر مفتاحی نے ایک اخباری بیان میں کہا کیونکہ حضرت ضلع ارریہ کے جھوا پلاسی سے تعلق رکھتے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ انشاءاللہ العزیز وہ بحسن وخوبی انجام دۓ گۓ، دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،
آمین یا رب العالمین