سوشل میڈیا: کرلو دنیا مٹھّی میں (قسط نمبر 1)

ازقلم: عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری
9224599910

سوشل میڈیا اپنی بات پہنچانے کا انتہائی تیز، آسان ،بلا خرچ،موثر محفوظ اور ہر ایک کی دست رس میں برق رفتار وصیلہ ہے ۔


If you can” imagine it, you can achive it. If you can dream it, you can become it, make your own destiny” ۔(walt Disney)


اچھّی اور راہ نما ترسیلات ،واقفیت کے لیے انتہائی ضروری اور اہمیت کی حامل ہیں ۔

قلم گویدکہ من شاہِ جہا نم
قلم کش رابدولت می رسانم

ذرائع ابلاغ information کے جدیدوسائل سے تقریر، تحریر، آوڈیو، ویڈیوز، منظرکشی، اقوال گرافکس، مضمون اورخبرسے تفصیلی معلومات بہم پہنچتی ہیے۔ ترقی اورمسابقت کی اس دوڑمیں اچھے اور قومی کاموں کت لیےCompetition کے ذریعہ ٹیم میں جوش ولولہ پیدا کیا جاسکتا ہے ۔Team Spirit کے ساتھ کام کرنے سے بہترنتائج نکلتے ہیں ۔اجتماعی کاموں کے انجام دینے کے لیے قرآن مجید میں راہ نمائی ہے۔
"اور وہ اپنے معاملات آپس کے مشوروں سے چلاتے ہیں-" (شوری :38)
مقصد واضح، اہداف طے، طریقہ کار متعین، عزم و حوصلہ، تدبّر و بردباری،بصیرت وبصارت، دوراندیشی، حکمت، استحقاقSpecialization ترجیحات Priorities اورٹیم لیڈر کا رول ،کہ یہ کام ہمارا ہے ہم سب نے مل کر اسے انجام تک پہنچا یا ہے ۔یہی احساس ٹیم کی قیادت کا اثاثہ بن جاتا ہے۔فوری ہدف Immediate goal، مقرّرہ ہدف Ultimate goal منصوبے کی تکمیل اور قبول عام حاصل ہوتا ہے ۔دوسروں کو فیصلہ کرنے کا موقع دینا بھی الله کو پسند ہے۔تدبّر وبُردبادی کے نتیجے میں نِیز ٹیم کی صلاحیتوں کو ِِاِستعمال کر کے افتراق سے بچا جاسکتا ہے ۔بیدار مغز قیادت کی بلیغ حکمتوں اور بر وقت فیصلوں سے اِنتشار، اتّفاق میں بدلا جاسکتا ہےاور مقاصد Target Goalکی تکمیل ممکن ہو جاتی ہے۔

میراقلم نہیں میزان ایسے عادل کی

جو اپنے چہرے پہ دوہرا نقاب رکھتا ہے

میرا قلم تو امانت ہے میرے لوگوں کی

میرا قلم تو عدالت میرے ضمیر کی ہے

Quick Motivation

سوشل میڈیا پر ترسیلات کرنے والے کا ہر ترسیل سے کامل اتّفاق نہیں ہوتا۔بعض مرتبہ خاص تناظر میں بھی فارورڈنگ ہو سکتی ہے ۔ہر شخص خود اپنی رائے یا اپنے خیالات کی ترسیل نہیں کر سکتا۔بہت سی تیار خبروں کی تشہیر اور لوگوں تک پہنچانا بھی شوشل میڈیا کا ٹیم ورک ہے۔اور اس اہم کام کے لیے بھی افراد کے رابطے اور وقت کی ضرورت ہے ۔ سوشل میڈیا
گروپس پر لکھنے والے کا نام وفون نمبر ہونا چاہیے اس سے مضمون کی ذمّہ داری طے ہوتی ہیے اور مزید معلومات کے لیے فوری رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ یہ منقول، فارورڈیڈ ترسیلات کی پہچان بھی کراتا ہے۔اس کی بھی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔۔ ہنسی، مذاق،جھوٹ، افواہ،بے ہودہ ویڈیوز،فحش لطیفے، گندی تصاویر، لایعنی چیٹنگ، سرفنگ، مکالموں اور ہجان انگیز تصاویرسے سماج کی غلط تصویر ابھرتی اور قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اس سے جہاں تک ہو سکےبچنا چاہیے

تلاش دست رہبر

کند ہم جنس، باہم جنس پرواز

کبوتر با کبوتر ، باز با باز

"آدمی اپنے دوستوں سے پہچانا جاتا ہے، بلکہ آدمی اپنے دوست کے مذہب پر ہو تا ہے ۔” آپ کی ترسیلات آپ کے مزاج کی پہچان اور آئینہ دار ہوتی ہے۔اسی طرح گروپ کے ممبران کا ہم خیال ہونا بھی ضروری ہے ۔
شیطان ہمیشہ خیر کے کاموں میں روڑے اٹکاتا ہےاور بُرے اور بداخلاقی کے کاموں کو پر فریب اور پر لذّت بنا کر پیش کرتا ہے ۔اس کی ان چالوں میں پھنس کر انسان ہدایت الٰہی سے محروم اور گناہوں کے دلدل میں پھنستا چلا جاتا ہے ۔
"خبر دار رہو، ایسے لوگ شیطان کی پارٹی والے ہیں” ۔خبردار! "شیطان کی پارٹی والے ہی خسارے میں رہنے والے ہیں” ۔

دنیا کو ہے پھر معرکہ روح وبدن پیش
تہذیب نے پھر اپنے درندوں کو ابھارا

الله کو پامردی مومن پہ بھروسہ

ابلیس کو یورپ کی مشینوں کا سہارا

سوشل میڈیا کو کس طرح کار آمد، راہ نما، بہتر، موثر، Efective اور علم ومعلومات کے پھیلانے کا ذریعہ بنایا جاسکتا ہے ؟؟؟؟ اس پر اہل علم کی آراء ، تجاویز اور راہ نمائی آنی چاہیے ۔

رواداری Tolerance

ہر ایک کی سنو، ہرکسی سے سیکھو کیوں کہ ہر کوئی سب کچھ نہیں جانتا لیکن ہرا ایک کچھ نہ کچھ جانتا ضرور ہے ۔انفرادی اصلاح ودرستی پر ہی اجتماعی نظم واصلاح کا انحصار ہے۔ کیوں کہ فرد کی اصلاح، معاشرے کی تعمیر سے اچھی رفاہی ریاست کی تشکیل ہوتی ہے۔ اور با صلاحیت افراد قوم وملت کی ترقی میں نمایاں رول انجام دیتے ہیں ۔

Character is our asset

اجتماعی کاموں میں میں بالخصوص زبان کی حفاظت کریں۔ پہلے تولیں پھر بولیں ۔لہجے میں نرمی اور الفاظ کادرست ومحتاط استعمال کریں۔ غیر ذمّہ دارانہ بات، بدکلامی، تنقیص، تحقیر، برُے القاب، بہت زیادہ بے تکلف ہنسی مذاق، چغل خوری، تجسس، عیب جوئی اور نجویٰ سے دور رہیں ۔متنوع طبیعتوں، مزاجوں، صلاحیتوں، عادتوں اور علوم میں مختلف مکاتب فکراور الگ الگ نقطہ نظر، مختلف سوچوں کے باوجود انسانوں کو اجتماعی کام ونظام میں پروے رکھنا کوئی آسان کام نہیں ۔اس کے لیے تحمّل tolerance، سوزوگداز، بردباری ،معاملہ فہمی،درگزراور حکمت کی ضرورت ہے ۔

کس قدر نادم ہواہوں، میں بُرا کہہ کر اسے

کیا خبرتھی جاتےجاتے وہ دعا دے جائے گا

مقتل سجاؤ تم کہ صلیبیں کھڑی کرو

یہ انقلاب وقت ہےروکا نہ جائے گا

سوشل میڈیا کے ذریعے بہت کچھ حاصل کیا جارہا ہےاور کیا جاسکتا ہے ۔اس لیے کہ دنیا مٹھی میں جو آگئی ہے۔اور ہر فرد کے ہاتھ میں یہ مشغلہ اور کھلونا موجود ہے۔

(اگلی قسط کل:سوشل میڈیا اور ہم)

عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری( گوونڈی،ممبئی)
9224599910
abdulazimmku@gmail. com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے