چار اہم ایجنڈوں پر جمعیت علماء روتہٹ نیپال کی ایک خصوصی میٹنگ 14/نومبر کو منعقد ہوگی!


کاٹھمانڈو، نیپال: 09/نومبر (انوار الحق قاسمی)
ضلع روتہٹ نیپال کے علماء کرام اور دانشورانِ قوم و ملت کو آویزہ گوش کیا جاتا ہے کہ بتاریخ :11/جمادی الاول 1446ھ مطابق 14//نومبر 2024ء جمعرات کو صبح دس(10) بجے،حجمنیا چوک والی مسجد میں حضرت مولانا محمد شوکت علی مدنی کی صدارت میں جمعیت علماء روتہٹ نیپال کی ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوگی۔ جس میں ہم سبھوں کے انتہائی کرم گستر شخصیت حضرت مولانا محمد خالد صدیقی صاحب مدظلہ العالی (صدر جمعیت علماء نیپال) بھی شرکت فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ اس میٹنگ میں چار(4)اہم ایجنڈے زیرِ غور ہوں گے:(1)رابطہ مدارس عربیہ کی رپورٹ اور کار کردگی(2) حضرت مولانا عبد العزیز صدیقی -رحمۃ اللہ علیہ – سابق صدر جمعیت علماء نیپال کی حیات وخدمات پر سیمینار کا انعقاد (3) مجلس تحفظ ختم نبوت کا سالانہ منصوبہ بندی اور لائحہ عمل (4) کاٹھمانڈو میں جمعیت کی زمین کی خریداری کے لیے مالی فراہمی کی مہم۔
اس لیے گزارش ہے کہ آپ حضرات اس میٹنگ میں شرکت فرما کر میٹنگ کو نتیجہ خیز بنانے میں اپنا اہم رول ادا کریں!۔
محرکین: مولانا محمد حنیف عالم مدنی(ناظم عمومی جمعیت علماء نیپال) مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی(صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نیپال) مفتی شمیم اختر مکی (سکریٹری جمعیت علماء نیپال)امولانا محمد عزرائیل مظاہری(مرکزی رکن جمعیت علماء نیپال) مولانا محمد جواد عالم مظاہری (نائب صدر جمعیت علماء روتہٹ نیپال)۔

انوار الحق قاسمی ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے