بلگرام، ہردوئی (طریق احمد)
تحصیل علاقہ کے مدرسہ دارالعلوم تاج المدارس میں جللسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و نعتیہ مشاعرہ اج 12/نومبر بروز بدھ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا کنوینر جلسہ حافظ محمد احمد نے اطلاع دیتے ہوے بتایا کہ جلسہ میں ملک کے معروف علماء و شعرا شرکت کریں گے مفتی اخلاق قاسمی بلگرامی کی نظامت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں بلگرام قصبہ کے معتبر و معروف ادارہ مدرسہ انوارالعلوم کے صدر مدرس مولانا محمد غفران صدارت کریں گے جلسہ کو بطور خاص مولانا محمد فرحان اشاعتی امام وخطیب مکہ مسجد شاہ اباد خطاب فرمائیں گے جلسہ مولانا عبدالرحیم کی سرپرستی میں منعقد ہوگا جسمیں شعراء یونس پینتے پوری شرافت بسوانی فہیم لالہ پوری ڈاکٹر فضیل پہانوی قاری پرویز یزدانیساحل بسوانی حافظ فخرالدین ملانوی حافظ معظم بلگرامی و مزکر بہرائچی وغیرہ شرکت کریں گے حافظ محمد احمد نے سبھی سے شرکت کی درخواست کی ہے۔