از:عبدالعظیم رحمانی، ممبئی
9224599910
اسلام سے ارتداد اور بین مذہبی شادی پر بہت سے سوال ہیں جو جواب چاہتے ہیں ۔
(1)اسلامی ثقافت اور کلچر، اسلامی تعلیمات، مروّجہ پردے کے باوجود کیوں آرہا ہے معاشقوں کا سیلاب ؟؟؟ جب کہ سب طرف نقاب ہی نقاب نظر آتے ہیں ۔
(2)کیا مسلم لڑکے بہت زیادہ دین دار، نمازی اور شریعت کے پابندہیں۔؟؟اور مسلم لڑکیاں نہیں؟؟؟
(3)کیا مسلم لڑکوں کی اکثریت بے روزگار، کاہل، سست، غیر ذمہ دار ہے؟؟؟
(4)کیا مسلم لڑکے معاشی جدوجہد اور اپنی ذمہ داریاں برابر ی سےادا نہیں کر رہے ہیں؟؟؟
(5) کیا مسلم لڑکے بھی غیر مسلموں کی دیکھا دیکھی وہ بھی اپنی خواتین سے روزگار میں مددگار بنے کی توقع رکھتے ہیں؟؟
(6)کیا مسلم لڑکے پوری توجہ مرکوز کرکے تعلیمی کیرئیر بنانے میں لڑکیوں سے پیچھے ہیں ۔؟؟؟؟
(7) مسلم لڑکیوں کو،مسلم لڑکوں سے زیادہ ایٹریکشن غیر مسلم لڑکوں میں ہے۔؟وجہ؟
(8)عشق بلا خیز میں اندھی لڑکی کیوں غیر مسلم لڑکے کو کلمہ نہیں پڑھوالیتی؟ جب کہ وہ اس کے عشق میں گرفتار ہے؟؟؟
(9)مسلم لڑکی ہی کیوں مذہب تبدیل کرنے پر راضی ہے؟ کہیں یہ سازش تو نہیں جس کا شکار ہو رہی ہیں لڑکیاں ۔؟؟؟
(10)کیا مسلم لڑکے شرعیہ اور حجاب کی سختی سے پابندی کروائیں گے اس خوف سے مسلم لڑکیاں انھیں رجیکٹ کر رہی ہیں ۔؟؟؟
(11)کیا مغربی کلچر، فیشن، آزادی، مرضی کے فیصلے لینے اور موج مستی میں ساری حدود کو پار کرنے کا واحد راستہ غیر مسلم لڑکے سے شادی ہے ۔؟؟؟؟
(12)مادر، پدر آزادی کا کھل کھیل کھیلنے کی راہ کہاں ہموارہے؟؟؟
(13)کیا مسلم پڑھی لکھی لڑکیاں مشرکہ مسلم خاندان کی بجائے اپنی من مرضی جینے کے لیے غیر مسلم لڑکوں کی آغوش میں پناہ ڈھونڈ رہی ہے؟؟؟ (14)کیا ایمان کا سودا کرکے مسلم لڑکی کو سکون مل سکے گا۔؟؟
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم
(15)کیا مسلم لڑکے بھی نشہ آور چیز وں کا استعمال کرتے،Addiction آوارگی اور غیر ذمہ داری کا بھی ثبوت دیتےہیں۔؟ (16)وعدہ خلافی کرتے، طلاق دے کر پڑھی لکھی لڑکی کی زندگی برباد کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں؟ ؟؟؟
(17)کیا برسر روزگار لڑکی سے شادی کرنے کے چند مہینوں بعد،اسلام کی آڑ لے کرکے اسے نوکری سے ہٹا کر اس کی مٹی پلید کرنے سے مسلم لڑکیاں خائف ہیں؟؟؟؟
(18)کیا مسلم گھرنوں میں بہو کا استحصال کیا جارہا ہے؟؟؟ اور غیر مسلم سماج اس سے محفوظ ہے؟؟
(19)غیر مذہب کے لڑکے سے شادی میں، کیا سماج کے بندھن، والدین کی طرف سے آزادی،مخلوط تعلیم، رسم ورواج، جہیز(Dowry) کی رسم، رشتوں کی کمی اس کا سبب ہے۔؟؟؟
(20)ایمان سے پھر کر کفر کے راستے پر چلنے کا سودا کرنے والی لڑکی رشتہ میں کچھ comprormise نہیں کرسکتی.؟؟؟؟ (21)غیر مسلم لڑکا ِبغیر جہیز، جوڑے کی رقم اور لڑکی کے والدین کی طرف سے بڑے کھانے کے بغیر صرف لڑکی کو قبول کر رہا ہے تو کیا مسلم لڑکے اس طرح کی قربانی دے کر سادگی سے نکاح نہیں کرسکتے؟؟؟
(22) کیا صرف مسلم ملازمت کرنے والی Working Women ہی اپنے حق بلوغت کا استعمال کرکے غیر مذہب Intercast Marriageکے لیے کورٹ میں میریج کر رہی ہیں؟
(22) کیا گھر میں برسوں سے رشتہ کا انتظار کرتی بیٹیاں بھی اس ریکٹ میں اپنی سادہ لوحی سےپھنس رہی ہیں،۔؟؟
پھنسائ جارہی ہیں؟؟؟
(23) معاشرے میں شادی رشتہ سینٹر Marriage Beauro ذمہ دار اور فعال نہیں؟؟ ناکارہ اور ناکام ہے۔؟؟
(24)نرمی اور لچک،آپسی موافقت Adjustment باہمی مفاہمت اور Understanding دور اندیشی اور صبروتوکل سے ایسی شادیوں کو ٹالا نہیں جاسکتا؟؟؟
(25)The second
wife in the presence of one
ایک بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی ایک سے زائد نکاح ان مسائل کا کچھ حل ہو سکتا ہے؟؟
(26) اس بات کی کیا Guarante ہے کہ ایسی لڑکیاں جو کشتیاں جلا کر دوسرے مذہب میں شادی کر رہی ہیں وہ شوہر کے تشدد اور سسرال کے ظلم کا شکار نہیں ہوں گی۔؟؟
(27)وہاں اسے ساس کی شکل میں شفیق ماں اور نندوں کی صورت میں بہنیں مل جائیں گی؟؟؟
(28)ہندو سماج Cast system, ذات پات، چھوا چھات کا پابند ہے- ایسے گھرانے مسلمانوں کو ملچھ کہتے ہیں ۔کیا وہاں مسلم لڑکی کو وہ عزت وتکریم مل جائے گی ۔رسوئ میں داخل ہونے اور برتنوں کو ہاتھ لگانے کی اجازت ہوگی؟؟ چیزیں اچھوت نہ ہوجائے گی۔
(29)عصمت وعفت کی حفاظت جیسی مسلمانوں میں ہے( غص بصر،پردہ ،حجاب، آنکھوں کا ،کانوں کے زنا تک سے بچنے کی عظیم تعلیمات، غیر محرم، مردوں عورتوں کا اختلاط سے بچنا) کیا یہ تہذیب و اصول اسے مل سکیں گے۔(30)غیر مسلم شوہر سے تنازعہ اور جھگڑے، Divorce کے بعد اس کے لیے والدین اور بھائیوں کے گھر واپسی کا دروازہ کھلا ملے گا۔؟؟
(31)سب کچھ ٹھکرا کر اور سب کی گردن نیچی کرکے شادی کرنے والی لڑکی کا Glamour کب تک قائم رہےگا ۔؟؟
قدم سنبھل کے اٹھاؤ بہت اندھیرا ہے
(32)مسلم لڑکی میں پیچھے ہٹنے کی اسپر یٹ Receding Spirit کے امکانات ختم ہو گئے۔؟؟؟
(33)جو لڑکی اپنے پیداکرنے والے والدین اور اپنے مذہب کو ٹھکرا کر آسکتی ہے، اس پر بھر پور اعتماد، بھروسہ کیا جائے گا؟؟
(34)کیا اسے مشکوک نگاہ سے دیکھا نہیں جائے گا۔؟؟؟اس لیے بھی کہ وہ اپنے والدین،(Blood Relation) ,اپنا مذہب چھوڑ کر کیوں آئی ہے۔اس کا کچھ خفیہ منصوبہ اور چال تو نہیں؟؟؟؟
(35)ہندو شاستروں سے مذہب میں داخل ہونے والوں کو برابری کے حقوق ملیں گے؟؟ کیاہندو دھرم قبول کرنے والی کو ویسا ہی احترام اور انصاف ملے گا جیسے پیدائشی ہندوں کو ملتا ہے؟؟؟
(36) کیا ہماری لاڈلی نے ہندو مذہب کی تعلیمات ان کے طورطریقے،نظریات،رسم ورواج، اور منو سمرتی کا کچھ گیان بھی لیا ہے؟؟؟
(36)کیا اسے اس کا پورا پورا حق، انصاف، سمان، مذہبی آزادی، ماں کے قدموں تلے جنت کا سکھ ملے گا؟؟ آخرت میں نجات کا سامان اور تیاری کا کیا ہوگا۔؟؟۔۔
*مندرجہ بالا سوالات، جواب چاہتے ہیں اور جہاں غلطی ہے اس کی اصلاح بھی۔
نوٹ:Selection of Life Partner کے لیے مضمون نگا ری کتاب
*فیمیلی کاؤنسلنگ۔بند گلی سے نکلنے کا راستہ*
کا مطالعہ کیجیے۔
(قسط نمبر 5 کل)
عبدالعظیم رحمانی، ممبئ
9224599910