جمیعت علماء گوپامؤ کی میٹنگ میں مسلم عوام کو ارتداد سے بچانے و معاشرتی برائیوں کے انسداد پر غور! ووٹر فہرست میں ناموں کی تصحیح ونئے ووٹروں کے اندراج کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ


ہردوئی (یاسر قاسمی)
جمعیت علماء ہردوئی کے صدر مولانا عبد الجبار قاسمی کی ہدایت پر گوپا مؤ اکائی کی منتظمہ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ گزشتہ شب بعد نماز مغرب ندوۃ العلماء کی شاخ مدرسہ اصلاح المسلمین گوپا مؤ میں منعقد ہوئی ، میٹنگ میں موجودہ حالات کے تناظر میں کئی اہم فیصلے لئے گئے، میٹنگ کی صدارت مقامی صدر مولانا محمد شاہد قاسمی اور نظامت جنرل سکریٹری مولانا محمد عمران ندوی نے کی۔
منعقدہ میٹنگ میں طے ہوا کہ دینی تعلیمی بیداری مہم کے تحت قصبہ کے ہر محلے اور محلے کی ہرمسجد میں چھوٹے بڑے پروگرام منعقد کر کے لوگوں میں تعلیمی بیداری پیدا کی جائے اور اس مشن میں اطراف کے مواضات کو بھی جوڑا جائے، معاشرتی برائیوں کے انسداد بالخصوص اغیار کی ارتدا دی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے کیلئے محلہ وار خواتین کے اجتماعات کو فروغ دیا جائے، میٹنگ میں یہ بھی طے ہوا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ووٹر فہرست میں ناموں کی تصحیح و نئے رائے دہندگان کے ناموں اندراج کے لیے فعال وماہر افراد کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو یہ کام بحسن و خوبی انجام دے سکے ، اس کے لیے مقامی علماء و حفاظ اور ائمہ مساجد ایک اہم میٹنگ آئندہ 17 ستمبر جمعہ کو منعقد ہوگی، یہ اطلاع مولانا محمد شاہد قاسمی نے دی ، میٹنگ کا آغاز مولانا شاہنواز ندوی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، میٹنگ میں ضلعی مولانا محمد حسن قاسمی ضلعی نائب صدر مولانا محمد عرفان ندوی سرپرست مولانا شمش الدین قاسمی مہتمم مدرسہ وسرپرست مولانا صدیق قاسمی قانونی مشیر مولانا محمد خالد قاسمی نائب صدر مولانا عبد الجبار ندوی رپورٹر مولانا نوشاد ندوی میڈیا انچارج مولانا محمد منیر سکریٹری حافظ محمد دلشاد خازن وغیرہ شریک رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے