حافظ محمد یوسف صاحب حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی نگرانی میں کاماریڈی کے مختلف محلوں میں ممبر سازی مہم
کاماریڈی: 18ستمبر، ہماری آواز(پریس ریلیز) محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے مطابق مجاہدینِ آزادیِ ہند کی قائم کردہ جماعت جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی، تفصیلات کے مطابق جمعیۃ علماء ہند کے ممبر سازی کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2021 تک ہوگی، ممبر سازی مہم کو مزید وسعت دینے باقی تمام احباب اور گھروں تک پہنچنے کے لئے آج حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی قیادت میں محمد عبدالرزاق صاحب مسجد نور، محمد یونس صاحب، مولوی محمد سمیر نے راجیو نگر کالونی کے علاوہ دیگر مختلف محلوں میں گشت کرتے ہوئے امت مسلمہ کے افراد تک پہنچ کر جمعیۃ علماء کی خدمات اور اس سے وابستگی پر تفصیلات سے آگاہ کیا، جمعیۃ کے اغراض ومقاصد بتا کر جمعیۃ کا ممبر بنایا۔ اللہ تعالی جانشین شیخ الاسلام حضرت ارشد مدنی دامت برکاتہم کی قیادت میں ہونے والے تمام کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازے آمین