بتیا/بہار: 25 ستمبر، ہماری آواز(پریس ریلیز)
پرائمری اسکول ساغر پوکھرا،بتیا میں بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن ضلع اکائی مغربی چمپارن کے اراکین کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔میٹنگ میں تنظیم کی اب تک کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز نومبر کو منعقد ہونے والے ایسوسی ایشن کے صوبائی کنونشن کی تیاری کے سلسلے میں چرچا ہوئی۔
واضح رہے کہ بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کی کوشش سے ضلع میں اردو کا ماحول بنا ہے۔ ایسوسی ایشن کی ہی کوششوں سے ہی اسکولوں کے امتحانات کے پرچے اردو میں بھی چھپ رہے ہیں نیز سالانہ رپورٹ کارڈ میں بھی اب اردو شامل ہے۔اس کے علاوہ اسکولوں کا نام اردو میں بھی لکھوانے کا کام جاری ہے،نیز کلاس روم کی دیواروں (آنند شالہ) پر بھی اردو لکھوائے جا رہے ہیں۔
میٹنگ میں شریک تمام اراکین نے آئندہ منعقد ہونے والے صوبائی کنونشن کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔نشست کی صدارت ایسوسی ایشن کے ضلع صدر محمد فیروز عالم وضع سکریٹری جناب خالد،وخازن عبدالماجد،نائب سکریٹری شکیل احمد ندوی، ونائب صدر ظہور عالم و سابق سکریٹری صدام انصاری، محمد نعیم افروزعالم وغیرہ نے اپنے۔اپنے خیالات کا اظہار کیا!
محمد فیروز عالم
صوبائی سکریٹری وضع صدر
بہار اسٹیٹ اردو ٹیچر س ایسوسی ایشن ضلع اکائی مغربی چمپارن
رابط:- 9507077753