22 سے زائد تنظیموں نے کیا مولانا کلیم صدیقی اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ

نیوز ویڈیو اپلوڈ کی جارہی ہے

تحریک علماء ھند کی قیادت میں کل جماعتی احتجاجی مظاہرہ

امراوتی/مہاراشٹرا: 29مہاراشٹرا ستمبر، ہماری آواز

گذشتہ کل تحریک علما ھند کے بینر تلے 22 سے زائد سیاسی، وملی جماعتوں کا کل جماعتی احتجاجی دھرنا آندولن کیا گیا، ضلع کلیکٹر کی معرفت صدر جمہوریہ ہند، اترپردیش گورنر ومہاراشٹر وزیر اعلی کو میمورنڈم پیش کیا گیا، جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ مولانا کلیم صدیقی اور ان کے ساتھیوں سے مقدمہ ہٹاکر انہیں باعزت بری کیا جائے، اور یوپی اے ٹی ایس کے افسران کو برخاست کیا جائے، مسلسل بارش میں جاری یہ احتجاج ایک مثالی احتجاج کا نمونہ تھا جس میں تحریک علماء ھند کی قیادت میں تمام ملی وسیاسی جماعتوں نے شرکت کی، اس احتجاج میں انڈین یونین مسلم لیگ، سماج وادی پارٹی، مجلس اتحاد المسلمین، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، عام آدمی پارٹی، ریپبلکن پارٹی، جے سنویدھان سنگھٹنا، امت ہیلپ لائن، امن فاؤنڈیشن، ملت ویلفیئر سوسائٹی بدنیرہ، پاپولر فرنٹ آف انڈیا، ہم بھارت کے لوگ، شہر مائناریٹی کانگریس، یوتھ کانگریس، آل انڈیا قومی تنظیم، قائی فاؤنڈیشن، رہبر ہیلپ لائن، مسلم سیوا سنگھ، شاہ ولی اللہ محدث دہلوی سوسائٹی، راج ویر سنگھٹن، ٹیپو سلطان سینا، میم آرمی گروپ، انصاف یوا شکتی، کے تمام ذمہ داران وممبران موجود تھے،

اخیر میں تحریک علماء ھند نے اھلیان امراؤتی وبدنیرہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تحریک کی آواز پر لبیک کہہ کر اس احتجاج کو کامیاب کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے