دین سراسر خیرخواہی کا نام ہے

دکھی انسانیت خدمت کے لئے آواز دے رہی ہے، ملک میں امن وشانتی کی بقاء کی فکر کیجائے، خدمت خلق کی اسلام نے خاص تعلیم دی ہے: حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء ودیگر کا خطاب


محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی حافظ یوسف انور حلیمی کی صدارت میں جمعیۃ علماء کاماریڈی کی ممبر سازی مہم کے لئے مسجد حلیمی دومکنڈہ میں دومکنڈہ، بی بی پیٹ منڈلوں کی نمائندہ شخصیات کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حافظ فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے خطاب کیا اور کہا کہ دین سراسر خیرخواہی کا نام ہے، پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں بہترین آدمی وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہچائے، خطاب کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مظلوم کی فریاد رسی کرنا، ضرورتمند کی حاجت پوری کرنا، ہنگامی حالات میں بے خوف اور بے لوث کام کرنا یہ جمعیۃ علماء ہند کا طرۂ امتیاز ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے اکابر نے پورے ہندوستان میں تحریکیں چلا کر انگریزوں کو ہندوستان سے بھاگنے پر مجبور کیا، سب سے پہلے جمعیۃ علماء نے مدارس کا جال بچھایا کیونکہ اس وقت مدارس کسی جاگیر کے تحت یا حکومت کے خرچ پر چلتے تھے، اکابر کی دور اندیشی تھی کہ دین کا بقاء تب ہی ممکن ہے، جب مدارس کو عام چندہ سے چلایا جائے، تو اکابر نے دارالعلوم دیوبند کا قیام عمل میں آیا، ہمارے اکابر کی وسعت نظری تھی کہ ایک طرف اشاعت دین کی خاطر، اور تعلیم وترتیب کے لئے دارالعلوم دیوبند کا قیام عمل میں لایا، تو دوسری طرف دین سے دوری اور بے راہروی کو ختم کرنے کے لئے عوام کو مساجد سے جوڑنے کی غرض سے عام طبقہ کے لئے تبلیغ کا نظام قائم کیا، اسی طرح دنیا کی محبت دل سے نکال کر اللہ کی محبت پیدا کرنے کے لیے خانقاہی نظام کو عام کیا، پھر ملک کی آزادی کے بعد انسانیت اور قوم کی خدمت ضروری تھی تو جمعیۃ کے پلیٹ فارم سے قوم وملت کی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا، حدیث کی روشنی میں خدمت خلق کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یاد ہونا چاہئے کہ صحابہ نے اعتکاف کی حالت میں بھی خدمت خلق کا فریضہ انجام دیا ہے، اور ہمیں تعلیم دی ہے کہ جو بندہ کسی کے کام میں لگتا ہے تو اللہ اس کے لئے دس سال کی نفل اعتکاف کا ثواب عطاء فرماتے ہیں، لہذا ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ سے کام کیا جائے، اس رابطہ کی وجہ سے قوم پر جب بھی مسائل آتے ہیں تو حضرت امیرالہند مکمل قوت وطاقت کے ساتھ نمائندگی کرتے ہیں، ہماری حمایت اور دفاع کرتے ہیں، جمعیۃ علماء کے تحت شوشل ورک ہوتا ہے اس لئے شوشل میڈیا کا استعمال کیا جاتا ہے، محمد آصف صاحب صدر جمعیۃ علماء منڈل نے دونوں منڈل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دومکنڈا اور بی بی پیٹ کے منڈل میں کل 21 دیہات ہیں، 12 دیہاتوں میں مسلمان رہتے ہیں، الحمداللہ بیشتر مقامات پر ممبر سازی مہم جاری ہے، بقیہ دیہات میں ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے آج کا اجلاس بلایا گیا، حافظ یوسف انور حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء نے صدارتی خطاب میں کہا کہ جمعیۃ علماء سب کا ساتھ دینے والی جماعت ہے، اس سے وابستگی کی برکت سے ہر ایک کے مسائل حل ہوتے ہیں، برادران وطن کو لے کر کام کرنے سے دین پر چلنے کی فضا بہتر بنتی ہے، لہذا جمعیۃ علماء کاماریڈی سے جڑیں، اتحاد سے کام کرنے میں اور جماعت سے جڑ کر رہنے سے اللہ کی مدد آتی ہے، جمعیۃ علماء کے تحت مساجد اور قبرستانوں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔
حافظ محمد سرتاج کی قرأت کلام سے جلسہ کا آغاز ہوا جبکہ پروگرام کی کارروائی مفتی خواجہ شریف مظاہری نے چلائی، اس موقع پر مولانا نظرالحق دیناجپوری، حافظ مقیم امام جامع مسجد بی بی پیٹ، مولوی احمد امام جامع مسجد جنگاؤں، حافظ انظار صاحب امام وخطیب جامع مسجد دومکنڈہ، حافظ منظر امام مسجد عائشہ متیم پیٹ، حافظ اسد اللہ امام مسجد نورانی عنبر پیٹ، مولانا زین العابدین صاحب امام مسجد محمدہ پور، محمد صادق، سالم بن محمد، حسن بن عبدالرحمن، شیخ یوسف، ریان بن عبداللہ، محمد جمیل، محمد فارز بن عبداللہ، محمد سمیع، شیخ ابراہیم، حافظ حسین، نیز کاماریڈی جمعیۃ سے حافظ محمد ثمیر کے علاوہ علاقہ کے بیشتر ذمہ داران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے