کسان الائنس مورچہ میں شامل ملی تنظیموں نے بھی آج کے بند کی حمایت کی، تمام طبقات کے ساتھ انصاف کا مطالبہ

ممبئی ۱۰ کتوبر ـ مہاراشٹر کی تمام غیر بی جےپی پارٹیوں کے جانب سے کسانوں کی حمایت، لکھیم پور حادثہ پر احتجاج اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کی وزارت سے برطرفی کے مطالبہ پر مورخہ ۱۱ اکتوبر بروز پیر جو بند بلایا گیا ہے کسان الائنس میں شامل ملی تنظیمیں، علماء کونسل، امن کمیٹی، جماعت اسلامی، جمیعۃ علماء، رضا فاونڈیشن، ایس آئی او، مومنٹ فور ہیومن ویلفئر نے اس بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے ـ

ملی تنظیموں کا کہنا ہے کہ لکھیم پور میں جتنی بے دردی سے مبینہ طور پر وزیر کے لڑکے آشیش نے اپنی گاڑی سے کچل کر بے قصور کسانوں کو ہلاک کیا ہے اس وحشت سے شیطان بھی شرما گیا ہوگا،
ملی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحہ کی غیر جانبدارانہ جانچ کی چائے اور چونکہ اجے مشرا کے وزیر داخلہ ہوتے ہوئے ان کے بیٹے کے خلاف آزادانہ جانچ مشکل ہے اس لئے اجے مشرا کو فورا وزارت سے ہٹایا جائے، پچھلے تقریبا ایک سال سے ملک کے کسان تین کالے قانون کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہیں اس لئے فورا تینوں قوانین واپس لئے جائیں۔

یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ملک کے تمام طبقات، کسانوں، مزدورں، پچھڑے طبقات اور اقلیتوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائے اور تمام اپوزیشن پارٹیاں اس کے لئے بھی حکومت پر دباو بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے