اولاد کی بے راہ روی میں والدین کی غفلت بھی کم ذمہ دار نہیں ہے

مدرسہ تفہیم القرآن اجگواں میں منعقد جلسے سے مولانا عبدالجبار قاسمی کا خطاب

ہردوئی( یاسر قاسمی)
جمعیت علماء اترپردیش وسطی زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفر احمد قاسمی کی ہدایت پر موضع اجگواں میں "موجودہ ارتداد زدہ ماحول اور خواتین اسلام کی ذمہ داریاں،، کے عنوان پر ضلعی صدر مولانا عبدالجبار قاسمی کی صدارت میں ایک روزہ جلسہ منعقد ہوا، نظامت نومنتخب خازن مولانا محمد اختر جامعی نے کی۔
جمیعت علماء اترپردیش( وسطی زون) کی جاری تعلیمی بیداری مہم کے تحت مدرسہ تفہیم القرآن اجگواں میں بعدنمازمغرب منعقدہ دینی تعلیمی اجتماع میں مولانا عبدالجبار قاسمی نے کہا ایک صالح معاشرے کی تشکیل اور اس کی نشوونما میں خواتین کا اہم کردار ہوتا ہے، بدقسمتی سے آج ماڈرن زمانے اور مغربی تہذیب سے متاثر ہوکر خواتین اسلام نے اپنی ذمہ داریاں فراموش کردیں، وہ یہ بھول گئیں کہ معاشرے کا وجود انہیں کے دم قدم سے ہے، بےپردگی، عریانیت، فحاشیت فیشن بن گئی، معاشرت میں شرعی حدود کی پاسداری نہ رہی، مولانا نے کئی واقعات بھی سنائے، انہوں نے کہا موجودہ طرز تعلیم نے معاشرے کا بیڑا غرق کردیا، اولاد کی بے راہ روی میں والدین کی غفلت بھی کم ذمہ دار نہیں ہے، انہوں نے کہا اس وقت نسل نو کے ایمان کا تحفظ سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس میں ہر فرد خواہ مرد ہو یا عورت اپنی ذمہ داری کا احساس کرکے اپنا کردار پیش کرے، جمعیۃ علماء تحصیل سندیلہ کے جنرل سکریٹری یاسر عبد القیوم قاسمی، مفتی وقارالدین قاسمی اور مفتی محمد عاقل قاسمی نے بھی خطاب کیا، تلاوت کلام اللہ کے بعد نعتیہ اشعار حافظ فخرالدین ملانوی نے پیش کیے، ضلعی نائب صدر مولانا محمد غفران بلگرامی ، تحصیل سندیلہ یونٹ کے نومنتخب نائب صدر حاجی محمد ایوب ، مولانا محمد قمر عثمانی قاسمی ، مولانا محمد فاروق مظاہری، محمد طارق، حافظ نعیم الدین، حافظ محمد حمید مولانا محمد ارقم قاسمی نے بطور مہمان اعزازی نے شرکت کی، کنوینر محمد اطہر عرف ساحل نے سب کا شکریہ ادا کیا، دعا کے ساتھ اجتماع ختم ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے