خواتین کو اولاد کی تعلیم وتربیت اسوۂ رسول کی روشنی میں کرنا چاہیے: ظفراحمد قاسمی

فرخ آباد
جمعیتہ علماء بلاک شمس آباد کی جانب سے خواتین کے لئے منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مفتی ظفر احمد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء وسطی اتر پردیش ژون نے فرمایا کے اسلامی معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی اور بے حیائی نے ہمیں انتہائی پستی میں پہونچا دیا ہے صحیح تعلیم وتربیت نہ ہونے کی وجہ سے نئی نسل اسلامی عقائد و نظریات سے دور ہورہی ہے جس نتائج انتہائی خطرناک ہوکر ہمارے سامنے آرہے ہیں اگر ہم نے توجہ نہیں کی تو اس سے بھی زیادہ سنگین صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو گھروں میں اولاد کی تعلیم وتربیت اعمال واخلاق کی درستگی اور ایمان وعقائد کی مضبوطی کی طرف مکمل توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں مختلف مقامات پر بہترین معاشرت کے رہنما اصول بیان فرماۓ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے صحابہ و صحابیات نے ان احکامات پر عمل کرکے حقیقی کامیابی کی ہمارے لئے واضح فرما دی اہل ایمان کی سرخروئی وکامرانی ان ہدایات پر عمل پیرا ہونے میں ہے اس موقع پر جمعیتہ علماء بلاک شمس آباد کے نائب صدر اور پروگرام کے کنوینر مفتی محمد نعیم قاسمی صاحب نے بھی خطاب کیا اور اسلام نے عورت کو جو مقام بخشا اس کو بتایا،تلاوت ،نعت پاک سے شروع ہونے والے پروگرام میں نظامت کے فرائض مولانا محمد فرید قاسمی نے انجام دیے،سامعین میں خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی آخر میں مفتی ظفر احمد قاسمی صدر جمعیتہ علماءضلع فرخ آباد کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہواپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے