حیدرآباد،تلنگانہ (پریس ریلیز ہماری آواز،نمائندہ مفتی ابورفیدہ) حافظ جہانگیر فیضی نائب صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق 29 نومبر 2021ء بروز پیر بعد نماز عشاء رحمت نگر خانقاہ یوسف گوڑہ حیدرآباد میں ولی کامل حضرت مولانا نورالحق صاحب قریشی چشتی صابری مدظلہ العالی کی سرپرستی اور عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی صدارت میں سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کا انتخابی اجلاس منعقد کیا جارہا ہے، جس میں بحیثیت مبصر محترم مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا انشاء اللہ شرکت فرمائیں گے، لہذا جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی تمام ذیلی یونٹوں کے ذمہ داران اور جمعیۃ سے وابستہ تمام اراکین سے مع دوست واحباب شرکت کی پرخلوص گزارش حافظ وسیم جاوید جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء ہندگریٹر حیدرآباد نے کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔ 9392020133