سنت رسول پر عمل کے بغیر کوئی ولی نہیں ہوسکتا: مولانا عبدالجبار قاسمی

ہردوئی (یاسر قاسمی، 3/ دسمبر)
مسجد بلال پٹھان ٹولہ ملاواں میں منعقدہ جلسہ سیرتِ اولیاء سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علماء وسطی اترپردیش کے نائب صدر مولانا عبدالجبار قاسمی نے کہا کہ اولیاء الله کے سچے دوست اور مخلص بندے ہوتے ہیں جن کی زندگی سنتوں پر عمل سے عبارت ہوتی ہے، کیونکہ تارک سنت کبھی ولی نہیں ہو سکتا۔
بعد نماز مغرب منعقدہ جلسہ عظمت اولیاء میں خطاب کرتے ہوئے جمیعت علماء ہردوئی کے ضلعی صدر مولانا عبدالجبار قاسمی نے کہا اولیاء دین کیلئے اپنی زندگی کے شب وروز مجاہدہ میں بسر کرتے ہیں، احکام الٰہی اور سنت رسول کے سامنے وہ دنیا کی پرواہ نہیں کرتے آج کے موجودہ حالات میں اولیاءاللہ کی تعلیمات ہی نجات کا ذریعہ ہیں، ولی بننے کے لئے ایمان اور تقویٰ بنیادی شرط ہیں ، مولانا حسیب الرحمن مظاہری کی تلاوت اور حافظ فخرالدین کی نعت سے جلسہ کا آغاز ہوا ، ملاواں کے صدر مفتی محمد وقارالدین قاسمی نے نظامت کی دعا پر جلسہ ختم ہوا، جلسے میں مفتی مصباح الدین، مفتی عبدالرؤف، مفتی محمد عاقل، مولانا محمد رمضان، مولانا محمد حسان، مولانا محمد انصار، مولانا محمد عاصم، حافظ محمد عقیل،حافظ شفاعت اللہ،حافظ محمد ابرار، حافظ محمد ایاز، منشی محمد صدیق، اطہر نیتااور دیگر بطور خاص موجود رہے۔

One thought on “سنت رسول پر عمل کے بغیر کوئی ولی نہیں ہوسکتا: مولانا عبدالجبار قاسمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے