جمعیۃعلماء مراٹھواڑہ کے انتخاب کا اعلان

حافظ محمد ذاکر صدیقی نصف اول ٹرم کے صدر، مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی نصف دوم ٹرم کے صدر بنائے گئے

ممبئی ۸؍دسمبر: جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کا ایک اجلاس ۷؍ دسمبر بروز منگل دفتر جمعیۃعلماء مہاراشٹر ممبئی میں منعقد ہوا۔ جس میں علاقہ مراٹھواڑہ کے حالیہ عہدیداران کے قضیہ پر غور کیا گیا،اور متفقہ طور پر مجلس عاملہ نے طے کیا کہ جناب حافظ محمد ذاکر صدیقی صاحب نئے ٹرم کے نصف اول حصہ میں جمعیۃعلماء مراٹھواڑہ کے صدر اور جناب مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صاحب معاون صدر کی حیثیت سے اور ٹرم کے نصف دوم حصہ میں جناب مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صاحب صدر اور جناب حافظ محمد ذاکر صدیقی صاحب معاون صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ نئے ٹرم کا آغاز حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب صدر جمعیۃعلماء ہند کے عہدۂ صدارت کا چارج لینے سے شروع ہوتا ہے ،اس وقت سے ایک سال تک حافظ محمد ذاکر صدیقی صاحب صدر اور مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صاحب معاون صدر اور اس کے بعد سےٹرم کے آخر تک مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صاحب صدر اور حافظ محمد ذاکر صدیقی صاحب معاون صدر رہیں گے۔
بقیہ عہدیداران حسب عہدہ پورے ٹرم اپنے فرائض انجام دیں گے۔حافظ عبد العظیم شاہ صاحب ( نائب صدر اول ) مفتی محمد شفیق خان اشاعتی صاحب(نائب صدر دوم ) مولانا سید نصر اللہ سہیل حسینی ندوی صاحب(نائب صدرسوم) قاری محمد اسرائیل رشیدی صاحب(نائب صدر چہارم ) قاری عبد الرشید حمیدی صاحب (جنرل سکریٹری ) حافظ عبد الحفیظ صاحب(جوائنٹ سکریٹری ) حافظ عبید صاحب(جوائنٹ سکریٹری ) مولانا سید نوشاد صاحب (جوائنٹ سکریٹری )مولانا محمدعیسیٰ خان کاشفی صاحب(جوائنٹ سکریٹری ) جناب عبد العلیم پٹیل صاحب (خازن ) اور جناب قاری محمد اقبال انصاری صاحب (ناظم تنظیم )۔
وابستگان جمعیۃ اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ جمعیۃعلماء ضلع اورنگ آباد کے جنرل سکریٹری جناب شیخ مجیب اور جمعیۃعلماء علاقہ مراٹھواڑہ کے جنرل سکریٹری جناب قاری محمد امین الدین جامعی صاحبان کے ۲؍دسمبر کے علاقائی انتخابی اجلاس میں جمعیۃ علماءمہاراشٹر کے مشاہدین سے عدم تعاون کی بنا پریہ انتخاب التواء کا شکار ہوا،اور علاقہ میں انتشار کی کیفیت پیدا ہوگئی ۔نیز قاری امین الدین جامعی کی ریاستی ذمہ داران کےساتھ گستاخانہ گفتگو کی وجہ سے ان دونوں حضرات کو آئندہ ٹرم میں تادیبی تنبیہ کے طور پر علاقہ اور صوبہ کی مجلس عاملہ میںنامزد کرنے یا انہیں کوئی عہدہ دینے پر عاملہ کے اراکین نے پابندی عائد کی۔
اراکین عاملہ نے حالیہ انتخاب میں منتخب ہونے والے عہدیداران کا صوبائی مجلس عاملہ کے ساتھ اس قضیہ کے حل کرنے میں تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا ،اور اس امید کا اظہار کیا کہ علاقہ مراٹھواڑہ کا یہ انتشار ہمیشہ ہمیش کے لئے ختم ہوگا اور نو منتخب عہدیداران جمعیۃ علماء کی ترویج اور عوامی خدمات انجام دینے کے لئے مل جل کر کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے