ہردوئی(یاسر قاسمی )
ملاواں میں منعقد جلسے میں مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے شیخ الحدیث اور پیر طریقت مولانا افضال الرحمن قاسمی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا نوکر کے لئے وقت اور کام متعین ہوتے ہیں برخلاف غلام کے کہ اس کا کام اور کام کا وقت دونوں غیر متعین ہوتے ہیں، مالک کا حکم بجالانا ہی غلام کا فریضہ ہوتا ہے،
بعد نماز مغرب محلہ قاضی ٹولہ میں منعقد جلسے میں حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا عبادت کی ادائیگی کے بعد صحابہ کرام اور خود نبی اکرم صلی الله عليه وسلم استغفار کیا کرتے تھے، ہمیں بھی اس کا حکم دیا گیا ہے کہ جب عبادت سے فارغ ہوں تو استغفار کریں، تاکہ رب کائنات ہماری عبادتیں قبول فرماکر آئندہ توفیق طاعت نصیب فرمادیں سلوک وطریقت کے تعلق سے فرمایا کہ بیعت لفظ(بیع) سے مشتق ہے جس کے معنی بیچ دینا،مرید کو چاہیئے کہ دینی معاملات میں اپنے پیر کی اتباع اور پیروی کرے، پیر کی ذمہ داری ہے کہ مرید کی دینی نگرانی کرتا رہے، کیونکہ پیغمبر اسلام نے فرمایا۔تم میں کا ہر شخص اپنے ماتحتوں کا ذمہ دار ہے روز قیامت سوال کیا جائے گا تم نے اپنی ذمہ داری کتنی ادا ئیگی کی، مولانا نے کہا اس وقت بدگمانی کی وبا عام ہے، اکثر افراد اس کا شکار ہیں، بدگمانی ایک بڑا گناہ ہے اور بہت سی برائیوں کا سبب ہے، لوگوں کے ساتھ حسن ظن رکھنا چاہیئے اسی کا ہمیں حکم دیا گیا ہے،
جمیعت علماء وسطی اتر پردیش کے صدر مولانا عبد الجبار قاسمی نے بھی خطاب کیا،جلسہ کا آغاز مولانا حسیب الرحمن کی تلاوت اور حافظ فخرالدین کے نعتیہ اشعار سے ہوا، نظامت کے فرائض ملاواں یونٹ کے صدرمفتی محمد وقارالدین قاسمی نے انجام دئے ، اس موقع پر مولانا بہاؤالدین ، مولانا محمد معصوم، مفتی محمد عاقل، حافظ ندیم، حافظ عقیل، حاجی یوسف، حاجی نصرت، حاجی ریاض الدین، حاجی اسحاق، حاجی ریاست علی و دیگر بطور خاص موجود رہے۔