تکمیل حفظ قرآن پر منعقد اعزازی تقریب میں ڈاکٹر نفیس احمد خان کو ایوارڈ سے نوازا گیا

پہانی/ہردوئی(ایس این بی)
18اکتوبر ہفتے کے روز حکیم منزل ام حبیبہ ہال ڈاکٹر وسیم ندوی کی رہائش گاہ پر ذ خیرہ فن کمیٹی کی جانب سے ایک اعزازی تقریب منعقد ہوئی جس میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے پر حافظ حسان اکرم کو اعزاز و انعامات سے نوازا گیا ،اس موقع پر شفاء کلینک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نفیس احمد خان اور ایڈوائزر بریرہ سندس کو بھی ایوارڈ دیا گیا. اس موقع پر ماسٹر خلیل ندوی نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قران پاک حفظ کرنا ایک معجزہ ہے، قرآن مجید کی تلاوت اور اس کے احکام پر عمل کرنا قرآن مجید کا حق ہے،
مفتی وسیم ندوی نے کہا اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے، قرآن کی حفاظت کا ایک ذریعہ حفظ قرآن ہے، ڈاکٹر نفیس احمد خان نے اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنانے کی ترغیب دیں ، مولانا اسامہ نے تبادلۂ خیالات کیا،
ذخیرہ فن کمیٹی کی ایڈوائزر بریرہ سندس نے کہا ہم سب کی بہت بڑی خوش نصیبی ہے کہ خاندان جہانگیری میں بہت سارے حافظ اللہ نے پیدا فرمائے اور حسان اکرم نے مختصر مدت میں حفظ کرکے چار چاند لگا دیئے. تقریب کا آغاز حافظ حسان اکرم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اختتام ڈاکٹر نفیس احمد خان کی دعا سے ہوا کمیٹی کی جانب سے حافظ محمد ثاقب نے سب کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر کمیٹی کے ممبر محمد عاطف. ناصر طیب. محمد سعد .حفصہ سودا. عائشہ. عبداللہ ، ڈاکٹر خالد. اسماعیل ندوی. عبید خان آفتاب ندوی .حافظ افضال .محمد انس. حافظ بلال. ڈاکٹرعبدالوحید موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے