ہردوئی میں تیندوے کی آہٹ سے عوام میں دہشت

بلگرام /ہردوئی
ہردوئی میں تیندوے کی دہشت سے لوگوں کی راتوں کی نید اڑ گئی ہے اس سے پہلے سندیلہ تحصیل کے تحت کوتوالی قاسم پور علاقے میں کسی جنگلی جانور نے حملہ کرکے 3 افراد کو زخمی کردیا تھا اب ضلع کے مختلف مقامات پر تیندوے کی آہٹ محسوس کیے جانے کی خبریں موصول ہورہی ہیں سب سے پہلے بالامو علاقے سے پھر مادھو گنج اور اب بلگرام علاقے کی کانپور شاہراہ پر واقع ایک مکان میں تیندوے کے داخل ہونے کا وی ڈی او سی سی ٹی وی میں قید ہو نے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، بتایا جارہا ہے چھت سے نیچے آرہی ایک خاتون نے تیندوے کو گھر میں داخل ہوتے دیکھا تھا، خاتون کے شور مچانے پر وہ گھر سے بھاگ نکلا، بتایا جاتا ہے کہ کانپور شاہراہ پر کملیش کشواہا کا مکان ہے، جوکہ آبادی سے کچھ دوری پر واقع ہے، جنگلی جانور کے علاقے میں آنے کی خبر ملتے ہی علاقے کے لوگوں میں دہشت پھیل گئی ، اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کے افسران کو دے دی گئی ہے، مذکورہ محکمے کے داروغہ شیو ملن شکلا نے بتایا ٹیم کے ساتھ سرچ آپریشن چلایا جارہا ہے جلد ہی تیندوا گرفت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے