پٹنہ: 3اپریل، ہماری آواز(عاقب چشتی)
امیرشریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کا آج 3اپریل کو دو بج کر 50 منٹ پر انتقال ہوگیا ہے مولانا گذشتہ کئی دنوں سے سخت علیل تھے اور کرونا سے بھی متاثر ہوگئے تھے ۔ مولانا کی نمازہ جنازہ مونگیر میں ادا کی جائے گی ۔
مولانا محمد ولی رحمانی صاحب آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے جنرل سکریٹری اور امارت شرعیہ بہار ،اڑیسہ ،جھارکھنڈ کے امیر شریعت تھے ہندوستانی مسلمانوں کے قدر آ ور اور عظیم مسلم رہنما تھے 5جون 1943 میں آپ کی ولادت ہوئی تھی آپ کئی اداروں کے ذمہ دار تھے اور اہم عہدوں پر فائز تھے خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں بھی تھے