بچوں کا مفت اور لازمی تعلیم کا ایکٹ یا رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ ( آر ٹی ای ) پارلیمنٹ ہند کا ایک قانون ہے جو 4 اگست 2009 کو نافذ کیا گیا تھا ، جس میں ہندوستانی آئین کے آرٹیکل (A) 21 کے تحت 6 سے 14 سال کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کی اہمیت کے طریقوں کی وضاحت کی گئی ہے ۔
‘ شکشا کاحق ابھیان ‘ کے نام سے آرٹی مہم کا اہتمام ایس ای او مہاراشٹر نارتھ زون نے 25 فروری سے 6 مارچ 2022 تک کیا تھا ۔ اس مہم میں 30000 سے زیادہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو بیدار کیا گیا اور 1 لاکھ افراد سے رابطہ کیا گیا ۔ اس مہم میں 1108 سے زائد ڈورٹو ڈورمیٹس ، 17800 سے زائد پرچوں کی تقسیم ، 46 سے زائد کارنرمیٹس 12 سے زائد اور بینرز اور ہورڈنکس جیسی سرگرمیاں شامل تھیں ۔ 496 سے زیادہ افراد رجسٹر ڈ ہوئے اور لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے آرٹی ای یکٹ سے متعلق آرٹیکل لکھے گئے۔
مہم کا مقصد لوگوں کو آگاہ کرنا, ایکٹ کو نافذ کرنا, ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا اور زمینی سطح پر امور اور چیلنجوں کا تنقیدی تجزیہ کرنا تھا ۔ زمینی سطح پر مہم کے اثرات بہت اچھے رہے ایس آئی اوممبران نے اس کے لئے سخت محنت کی اور سماج کی تشکیل نو، تعلیم یافتہ معاشرے اور روشن مستقبل کے لئے SIO مستقل کوشاں ہے ۔
Shoeb Aasim
Media Secretary, SIO MNZ
9689165572