بلوا سینگر ،سنت کبیر نگر: 17 اپریل، (عدنان کبیرنگری)
اسماعیل تمر بستوی ابھی ایک بہترین ادیب محبوب شاعر ہیں یہ بات انہوں نے اپنی قابلیت اور صلاحیت سے منوائی ہے شعر و ادب پر متعدد ایوارڈ کے بعد گزشتہ روز سہ ماہی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری گری کی طرف سے انہیں علامہ اقبال سمان ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ سلمان کبیر نگری نے انہیں رحمتیہ مسجد الہاس نگر میں جاکر وہاں موجود مصلیوں کی موجودگی میں دیا، اس موقع پر سہ ماہی مجلہ نئی روشنی کے ایڈیٹر سلمان کبیرنگری نے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر غیر منقوط کتابیں منظوم لکھنا کھٹن کام ہے جسے اسماعیل قمر بستوی نے بحسن خوبی انجام دیا ہے، اسماعیل قمر نے سرور عالم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفائے راشدین، ہادی عالم کے اہم ہمدموں کے احوال ،اور اب قرآن مجید کے تیسویں پارہ کا غیر منقوط ترجمہ یہ سب آپ کی محنت لگن اور صلاحیت کے شاہکار ہیں، سلمان کبیرنگری کہتے ہیں کہ اس دہائی میں اس طرح کے کار نامے صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک سے بھی کہیں سے سامنے آئے بھی نہیں اسماعیل قمر بستوی کو شعر وادب کی دنیا میں ان کی مزکورہ کاوشیں ممتاز کرتی ہیں اس لئے حوصلہ افزائی ان کا حق ہے