بلگرام/ہردوئی (حافظ طریق احمد)
محلہ میدان پورہ واقع خانقاہ ظہوریہ چشتیہ کا سہ روزہ عرس 4بجے صبح قل شریف کے بعد مکمل ہوگیا گزشتہ 26مئ میلاد شریف سے عرس کا اغاز صوبہ بہار سے تشریف لاے مولانا جسیم اکرم نے کیا عرس میں ملک کے کئ حصوں سے عقیدتمندوں نے شرکت کی ساتھ ہی ملک کے کئ شعراء نے حاضری درج کرائ شاعر رئیس الزماں حافظ رضوان حافظ علی جان و دیگر شعراء نے محفل شمع کو رونق بخشی 27مئ کو چھوٹے دائرہ میں محفل شمع کا انعقاد کیا گیا 3بجے شام گاگر کا جلوس نکالا گیا 27مئ صبح قران خوانی و محفل مشاعرہ کے ساتھ 28مئ کی تمام شب محفل شمع وصوفیہ قوالی منعقد ہوئ سجادہ نشین انیس میاں ظہوری چشتی کی دعا کے ساتھ سہ روزہ عرس کا اختتام ہوا سرپرستی افسر میاں ظہوری چشتی نے کی اس دوران لنگر تقسیم کیا گیا اس موقع پر علماء کرام نے اولیاء کرام کی عظمت بیان کرتے ہوے کہا ولی وہ ہے جو تقوی والا ہو اورجن کے لے اللہ تعالی نے دنیا و اخرت میں سعادت کی بشارت دی ہے علماء نے کہا اللہ تعالی اولیاءکرام کی عظمتوں کو دکھانے کیلے انکے ہاتھ سے کرامتوں کو ظاہر فرماتے ہیں علماء نے اولیا اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی حاضرین کو تلقین کی اور کہا محبت اولیاء کرام اتباع سنت کے بغیر ممکن نہیں اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے قصب کے صدر محمد سعید شاعر اصغر بلگرامی رئیس اڑھتی سمیت قصبہ کے معزز حضرات موجود رہے۔