مسلم لڑکے لڑکیوں میں ارتداد کا پھیلنا مسلم سماج کے لئے قابل عبرت

خبر کے مطابق مسلم سماج میں ارتداد زوروں پر ھے ، مسلم لڑکے غیر مسلم لڑکیوں سے شادی کر کے مرتد ہو رہے ہیں ، تو لڑکیاں غیر مسلم لڑکوں سے شادی کر کے مرتد ہورہی ہیں ، اس طرح کی شادی کا سلسلہ تیزی سے پھیل ھے ، یہ سماجی برائی ھے ، اس کے روک تھام کے لئے مسلم سماج میں بیداری پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ھے ، اس طرح کا یہ ایک واقعہ نہیں ھے ، بلکہ بیشمار واقعات سامنے آرہے ہیں ، سماج کے لوگ رکاوٹ ڈالتے ہیں ،تو کورٹ میریج کا سلسلہ جاری ھے ، لڑکیوں میں یہ زیادہ دیکھنے میں آرہا ھے ، یہ مسلم سماج کے لئے لمحہ فکریہ ھے ، خبر کے مطابق اس طرح کے واقعات زیادہ تر مخلوط تعلیم ، موبائل کا غلط استعمال ، کوچنگ میں تعلیم کے نام پر سامنے آرہے ہیں ، پھنسانے کے لئے ریکٹ بھی کام کر رہے ہیں ، جو لڑکیوں کو مختلف قسم کا لالچ دیتے ہیں ، تعلیم کے اخراجات کے نام پر روپئے پیسے دیتے ہیں ، دیگر اخراجات کی سہولت دیتے ، مارکیٹنگ کرانے کے نام پر جال میں پھنساتے ہیں ، بڑے بڑے موبائل خرید کر دیتے ہیں ،غرض طرح طرح سے پھنسانے کا کام کرتے ہیں ، خبر کے مطابق لڑکیوں کو پھنسانے کے لئے لڑکوں کو انعامات بھی دیئے جاتے ہیں ، اس لئے اس کی ضرورت ھے کہ بچیوں کا خیال رکھیں ، ان کے لئے مناسب تعلیم کا انتظام کریں ، ان کو اعلی تعلیم ضرور دلائیں ، مگر اس کا خیال رکھیں کہ وہ صحیح ماحول میں رہیں ، انہیں بتائیں کہ کسی سے دوستی نہ کریں ، کسی کا کوئی سامان قبول نہ کریں ، گارجین کی بڑی ذمہ داری ھے کہ وہ اپنی بچیوں کی نگرانی کریں ، ان کو دور کوچنگ کے لئے نہ بھیجیں ، انہیں اخلاقیات اور گھر اور گھرانہ کی کیا عزت ہے ، اس کو اس کی تعلیم دیں ، گاؤں کے حساس لوگوں کی بھی ذمہ داری بنتی ھے کہ اپنے ماحول میں کوچنگ کا انتظام کریں ، سماج میں بیداری پیدا کریں ،ایسا بہت ہورہا ھے کہ دھوکہ دے کر شادی کرتے ہیں ، پھر کسی بہانہ سے کچھ دنوں کے بعد چھوڑ دیتے ہیں ، لڑکی در در ٹھوکر کھائی رہتی ھے ، کوئی پوچھتا نہیں ھے یا اس کو مار دیتے ہیں ،اس سے عبرت حاصل کرنے کی ضرورت ھے ، اللہ تعالی صحیح فکر عطا کرےمل۔۔

ازقلم: ابوالکلام قاسمی شمسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے