مدنپورہ (پریس ریلیز) انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں جشنِ آزادی بہت جوش و خروش سے منایا گیا ۔صبح آٹھ بجے پرچم کشائی کی گئی راشٹر گیت گایا ۔ اس کے بعد ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہوا جس میں طالبات نے اُردو انگریزی ہندی اور مراٹھی زبان میں تقاریر کیں اپنی تقاریر میں طالبات نے جنگ آزادی میں حصہ لینے والے مجاہدین آزادی کے کارنامے بیان کئے ۔ جماعت دہم کی طالبات نے مکالمہ کی صورت میں ہر گھر ترنگا مہم اور ہندوستانی پرچم میں تین رنگوں کے بارے میں بتایا ۔پنجم اور ہشتم جماعت کی طالبات نے حب الوطنی کے گیت گائے ۔ پرنسپل قیصر جہاں نے اساتذہ اور طالبات کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کیں آپسی بھائی چارے کو بڑھاوا دینے اور ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لئے مل جل کر کام کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم آزادی کا پچھہتر سالہ جشن منا رہے ہیں آج کی نسل آزادی کے بہت بعد پیدا ہوئی ہم جدوجہد آزادی کی کہانی تاریخ کی کتابوں میں پڑھتے ہیں کہ مجاہدین آزادی نے کتنی قربانیاں دیں تھیں ہمیں نعمتوں کی قدردانی کرنا چاہیئے آزادی بھی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہمیں جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ہمارا آج کل سے بہتر ہونا چاہئے آزادی کے دن ہمیں بری عادات سے بھی آزادی حاصل کرنا چاہیئے اور بری عادتوں سے چھٹکارا حاصل کرکے محنت کی عادت ڈالنی چاہیے ۔
ساجد محمود شیخ میراروڈ