وقت کے ایک بڑے عالم دین مولانا سید جلال الدین عمری، سابق امیر جماعت اسلامی ہند اپنے مالک حقیقی سے جا ملے.

نماز جنازہ کل (27/08/2022)صبح 10:30 پر مرکز جماعت اسلامی ہند کی مسجد اشاعت اسلام میں ہوگی ان شا اللہ۔جماعت اسلامی کا آج یوم تاسیس ہے۔ 81 سال پہلے سید ابولاعلی مودودیؒ نے آج ہی کے دن جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی تھی۔سید جلال الدین عمری صاحب نے طویل عرصہ جماعت کی مختلف ذمہ داریاں ادا کیں شریعہ کاؤنسل کے چیئرمین رہے۔کئی کتابیں تصنیف فرمائیں جن کے تراجم کئ زبانوں میں ہوئے۔عورت اور اسلام، عورت اور اسلامی معاشرہ،عائلی زندگی، جماعت اسلامی کی خدمات اور دعوت کے عنوان سے آپ کا گراں قدر کام ہے۔دو میقات (2007 تا 2019) تک جماعت اسلامی ہند کے امیر منتخب ہوئے ۔ادارہ تصنیف وتحقیق کی آب یاری کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تحریک اسلامی کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے ۔اس عظیم خلاء کو بھر نے کے لیے وابستگان جماعت اسلامی ہند میں ایسی نابغہ روزگار شخصیات کی تربیت کا سامان واسباب پیدا فرمادے۔آمین ۔ یا رب العالمین۔عبدالعظیم رحمانی مکاپوری