مدنپورہ: یکم اکتوبر
انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں بروز سنیچر مؤرخہ یکم اکتوبر ۲۰۲۲ کو سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر اسکول کی طالبات کے درمیان نعت خوانی اور سیرت النبی پر تقریری مقابلہ رکھا گیا مقابلہ میں نعت خوانی میں جونیئر گروپ میں ۷ اور سینئر گروپ میں ۴ طالبات نے حصہ لیا اور سینیئر گروپ میں تقریر میں ۵ اور نعت خوانی میں ۴ طالبات نے حصہ لیا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ہفتم جماعت کی طالبہ صدیقہ نے قرآن مجید کی تلاوت کی ۔ اسکول ہذا
کی دینیات ٹیچر اور پروگرام کی انچارج یاسمین زاہد انصاری مس نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا پروگرام کا مقصد طالبات میں تقریری مقابلہ اور نعت خوانی کے مقابلے کے ذریعے بچوں میں سیرتِ سرورِ عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے بارے میں جاننے کا اشتیاق پیدا کرنا ہے آج کے اس پُر فتن دور میں فتنوں کا نزول بارش کے قطروں کی مانند ہو رہا ہے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے نت نئے موسیقی کے پروگرام کی کثرت نے ننھے ذہن تباہ ہو رہے ہیں اس پُر فتن دور میں ضرورت ہے کہ نسل نو کو ان غیر ضروری اور اخلاق سے عاری پروگرام سے بچانے کے لئے عمدہ اور تعمیری متبادل فراہم کیا جائے تاکہ ننھے ذہنوں کو بری باتوں سے بچایا جائے اور وہ عشق رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے سرشار ہوں ۔ مقابلے میں قرآن مجید کی تجوید و قرآت کی سکھانے والی عطیہ مس اور اسکول ہذا کی اردو کی معلّمہ الماس مس نے فرائض منصفی انجام دئیے اختتام پر اسکول کی پرنسپل قیصر جہاں مومن نے مقابلے میں حصہ لینے والی طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیرتِ طیبہ صلعم ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے اور سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر چلنے سے دنیا و آخرت میں کامیابی ملے گی اور آج جو سماجی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کا حل بھی سیرتِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں موجود ہے پرنسپل قیصر جہاں مومن نے سیرت کے کامیاب پروگرام کے کامیاب انعقاد پر یاسمین مس کو سراہا اس موقع پر طالبات کو انعامات دئیے گئے۔
ساجد محمود شیخ