ایس۔ آر ۔ میڈیا کی خدمات: اور فروغ اردو

ازقلم: فخرالدین عارفی
9234422559

قمر اعظم صدیقی صاحب ، ایک تخلیقی فنکار ہیں اور ان کا تعلق فکشن سے ہے ، وہ ایک اچھے ، ذہین اور باشعور قلم کار ہیں ۔ دوران طالب علمی شاعری سے بھی شغف رکھتے تھے ، انہوں نے حمد ، نعت اور غزلیں بھی لکھی تھیں ۔ لیکن جہاں تک میں نے ان کو سمجھا اور جانا ہے ، وہ بنیادی طور پر نثر کے آدمی ہیں ۔ ان کے اندر اردو زبان کے فروغ کا جذبہ بھی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ، شائد یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اپنی مادری زبان اردو کے فروغ و ارتقا کے جذبات سے مغلوب ہوکر "ایس ۔ آر ۔ میڈیا ” کے نام سے اپنا ایک پورٹل بھی چلا رہے ہیں ۔ ” ایس آر میڈیا ” پیج کی شروعات یکم اگست 2021 ء سے ہوئی ہے ۔ یہ پورٹل اردو آبادی کے درمیان اتنا معروف و مقبول ہوا کہ قمر اعظم صدیقی صاحب نے گزشتہ کئی ماہ قبل سے "ایس آر میڈیا ” کا اپنا ایک ویپ سائٹ بھی شروع کیا ہے جو کامیابی کے ساتھ اپنا سفر طے کررہا ہے ۔ ساتھ ہی فیس بک پیج کے نام سے بھی یہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ ایک اطلاع کے مطابق ایس ۔ آر ۔ میڈیا اپنی زندگی کے تقریباً سترہ مہینوں میں 2000 دوہزار سے زائد ادبی ، ثقافتی ، مذہبی اور اصلاحی موضوعات پر مشتمل پوسٹ ” ایس آر میڈیا ” کے پلیٹ فارم سے پوسٹ کرچکا ہے ۔ ” ایس ۔ آر میڈیا ” کی چوں کہ اپنی ایک مثبت اور تعمیری شناخت قائم ہوچکی ہے ، لہذا اردو آبادی کا ایک بڑا حلقہ نہ صرف یہ کہ اس پورٹل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، بلکہ اس بئنر کے تحت جو کچھ بھی مواد پوسٹ کیا جاتا ہے اس کا مطالعہ غایت دلچسپی اور ذوق و شوق کے ساتھ کرتا ہے ، ساتھ ہی پیش کردہ مواد سے استفادہ بھی کرتا ہے ۔ ” ایس آر میڈیا ” کے پیج کو پسند کرنے والے لوگ نہ صرف ہندوستان ، بلکہ ساری دنیا میں موجود ہیں اور ان کی تعداد بھی اطمینان بخش ہے ۔ جس سے ایس آر میڈیا پیج کی مقبولیت کا ہمیں پتہ چلتا ہے اور اس بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اردو میں سرگرم سائٹس اور پورٹل کے درمیان ” ایس آر میڈیا ” اپنی ایک منفرد شناخت اور اہمیت و افادیت رکھتا ہے ۔ اس پیج کو کامیابی سے سرفراز کرنے اور معتبر بنانے میں قمر اعظم صدیقی صاحب کی کاوشوں کی اگر ہم ستائش نہ کریں تو یہ بہت بڑی ادبی بددیانتی ہوگی ۔ لہذا بلا خوف تردید یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ ” ایس آر میڈیا ” کے نام سے ڈیجیٹل ورلڈ میں قمر اعظم صدیقی صاحب نے جو گراں قدر اور بیش بہا خدمات انجام دی ہیں ان کو ڈیجیٹل ورلڈ کی تاریخ میں سدا سنہری حرفوں سے تحریر کیا جائے گا ۔
آج کی دنیا بالکل تبدیل ہوچکی ہے ، سب کچھ بدل چکا ہے ۔ آج مکانی فاصلہ کوئ اہمیت نہیں رکھتا ہے اور دنیا ہماری انگلیوں کے اشاروں پر ناچنے لگی ہے ۔ ایسے میں قمر اعظم صدیقی صاحب نے جو اہم کارنامہ انجام دیا ہے وہ ڈیجیٹل ورلڈ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ان کا نام قمر اعظم اور قلمی نام قمر اعظم صدیقی ہے ، ان کے والد کا نام شہاب الرحمٰن صدیقی ہے ۔ ان کے والد صاحب درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ رہے ہیں اور ماضی قریب میں ہی اپنی ملازمت سے سبکدوش ہوۓ ہیں ۔ قمر اعظم صدیقی صاحب اور ان کے خانوادے کا تعلق بہار کے ضلع ویشالی ( حاجی پور ) کے نزدیک کے ایک مردم خیز خطہ "بھیرو پور ” سے ہے ۔ قمر اعظم نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورس سے اردو میں ایم ۔ اے کی سند حاصل کی ہے ۔
وہ بنیادی طور پر ایک تخلیقی فن کار ہیں افسانہ نگاری میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن شخصی مضامین و تبصرہ نگاری ان کا خاص میدان ہے گوکہ شاعری کی مختلف اصناف میں بھی انہوں نے طبع آزمائ کی ہے ۔ ان کی تخلیقات ملک کے بیشتر اردو ویب سائٹ اور پورٹل ، ادبی رسائل و مشہور و معروف اخبارات میں شائع ہوچکی ہیں ۔ ان کی کتاب کا ایک مسودہ اردو ڈائریکٹوریٹ میں جمع ہے ۔ اس کتاب کے علاوہ ان کی ایک دوسری کتاب کا مسودہ ” این سی پی یو ایل میں بھی جمع ہے ۔ اس کتاب میں کل 33 مضامین شامل ہیں ۔ اس کتاب میں شامل تمام مضامین "ایس آر میڈیا ” میں شائع ہوچکے ہیں ۔
قمر اعظم صدیقی صاحب کے یوں تو تمام مضامین اپنے موضوعات کے لحاظ سے انتہائی اہم قابل ذکر اور کار آمد ہیں ، لیکن ان میں ان کا سب سے اہم اور کار گر اور اپنے موضوع کے لحاظ سے بالکل نیا ایک مضمون ہے ، جو انہوں نے ” اردو میں سرگرم ویب سائٹس اور پورٹل ایک تجزیاتی مطالعہ ” کے عنوان سے سپرد قلم کیا ہے ۔ جو پچاس سے زائد صفحات پر محیط ہے ، اس مضمون کی نوعیت بالکل الگ ہے اور قمر اعظم صدیقی کا یہ مضمون اپنے موضوع کے اعتبار سے ایک بہترین تحقیقی کاوش کا درجہ رکھتا ہے ، جس کی نظیر ملنی مشکل ہے ۔ یہ مضمون ” صحافت دو صدی کا احتساب ” نامی کتاب میں شامل ہے ۔
آخر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ قمر اعظم صدیقی صاحب ایک تخلیقی فنکار ہونے کے باوجود "ایس آر میڈیا ” کے توسط سے اردو زبان و ادب کے فروغ و ارتقا کے لیےء جو خدمات انجام دے رہے ہیں وہ یقیناّ دور رس نتائج کی حامل ہیں اور اس کے لیےء قمر اعظم صدیقی اور ان کے پیج "ایس آر میڈیا ” کی جتنی بھی ستائش کی جائے وہ کم ہے ۔ قارئین ” ایس آر میڈیا ” پیج کو اس لنک پر جاکر فالو کر سکتے ہیں
https://www.facebook.com/profile.php?id=100071344443534&mibextid=ZbWKwL

ایس آر میڈیا کی ویب سائٹ پر جانے کے لیے اس لنک کو کلک کریں ۔ https://srmedia.webhutt.com
قلمکار اپنی تحریر یونیکوڈ میں ٹائپ شدہ ان کے واٹس ایپ نمبر 9167679924 یا میل آئ ڈی srmedia373@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں۔

فخرالدین عارفی
9234422559


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے