کل نیپال مجلس تحفظ ختم نبوت کے نئے صدر منتخب ہونے پر مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی کو جمعیت علماء روتہٹ نیپال کی پرخلوص مبارکباد

کاٹھمانڈو: 11/ستمبر 2024ء (انوار الحق قاسمی)
انسانوں کو ظلمت اور ضلالت سے روشنی اور ہدایت کی طرف لانے کے مبارک عمل کے لیے خدائے واحد نے لاکھ سے متجاوز انبیاء کرام کو حسبِ ضرورت مبعوث فرمایا ہے،جن میں وجود اور بعثت کے اعتبار سے اول حضرت آدم -علیہ السلام – ہیں اور آخر سید الاولین و الآخرین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
یقینا رسالت و نبوت کا دروازہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر بند ہو چکا ہے اور آپ کے بعد اب کوئی نیا نبی آنے والا نہیں ہے۔ ایک مومن اور مسلمان کے قاشہ قلب اور ذہن و دماغ کے تمام ہی دریچوں میں ختم نبوت کا اعتقاد اتنا ہی ضروری ہے، جتنا کہ ایک انسان کے زندہ رہنے کے لیے انسانی رگوں میں خونوں کا گردش کرنا۔کیوں کہ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر کوئی شخص قطعی مسلمان نہیں ہوسکتا،بل کہ وہ کافر ہے کافر۔
آپ کے بعد اگر کوئی ملعون اور بد بخت نبوت ورسالت کا دعویٰ کرتا ہے ،تو وہ بالیقین اپنے دعویٰ میں جھوٹا ہے،ایسے ملعونوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا،مسلمانوں کا اہم ترین فریضہ ہے۔
اسی اہم ترین فریضے اور ختم نبوت کی حفاظت کے لیے 1996ء ملک نیپال کے مقتدر علماء کرام کی جد وجہد سے دارالعلوم /دیوبند کی عظیم شخصیات کی سرپرستی میں ‘ کل نیپال مجلس تحفظ ختم نبوت ‘ کا قیام عمل میں آیا ،جس کے اول صدر جمعیت علماء نیپال کے بانی حضرت مولانا عبد العزیز صدیقی صاحب -نور اللہ مرقدہ -منتخب کیے گئے،جو اپنے دورِ صدارت میں’ کل نیپال مجلس تحفظ ختم نبوت ‘ کے پلیٹ فارم سے قابل قدر اور زریں خدمات انجام دی ہیں۔
حضرت صدر اول مولانا عبد العزیز صدیقی صاحب کے انتقال کے بعد صدرات کا اہم ترین عہدہ خالی ہوگیا تھا،جس پر جمعیت علماء نیپال کے نائب صدر مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی کو دارالعلوم/ دیوبند کی طرف سے 9/ستمبر 2024ء کو فائز کرکے پر کردیا گیاہے۔
دارالعلوم/ دیوبند کی جانب سے مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی صاحب کو صدارتی عہدہ سپرد کیے جانے پر ان دنوں علماءِ نیپال میں خوشی کی لہر دوڑی ہوئی ہے۔ ہر ایک گویا زبان حال و قال سے مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی کے ‘کل نیپال مجلس تحفظ ختم نبوت’ کے صدر منتخب ہونے پر فرحت اور اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔
جمعیت علماء روتہٹ نیپال کے ذمے داران: مولانا محمد شوکت علی قاسمی المدنی(صدر جمعیت علماء روتہٹ نیپال) مولانا محمد خیر الدین مظاہری(جنرل سیکرٹری جمعیت علماء روتہٹ نیپال) مولانا محمد جواد عالم مظاہری (نائب صدر جمعیت علماء روتہٹ نیپال) اور مولانا انوار الحق قاسمی (ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال) نے مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی صاحب کو صدر منتخب ہونے پرخلوص مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ کہا کہ : یقینا کل نیپال مجلس تحفظ ختم نبوت کے صدر کے لیے دارالعلوم/ دیوبند کی طرف سے انتہائی موزوں اور فعال و سرگرم شخصیت کا انتخاب عمل میں آیا ہے ، ہم علماءِ نیپال اس حسن انتخاب پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہیں اور دارالعلوم /دیوبند کے انتخاب کی تائید کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے