بلگرام: طریق احمد
عالم کفر کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ مسلمانوں کو ایمان سے پھیر دیا جاے بلکہ انکی دن ورات کی محنتوں کا لب ولباب یہی ہے کہ کسی طرح ایمان والوں کا اللہ پریقین کمزور پڑ جاے اور عقیدہ ختم نبوت زد پڑ جاے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکت اور عقیدہ ختم نبوت وہ سرمایہ حیات ہے جس کے بغیر مسلمان مسلمان نہیں رہ سکتا ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اتر پردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے گزشتہ شب ہرپال پور کے مدرسہ فاطمہ تعلیم الاسلام میں جلسہ دستاربندی و اصلاح معاشرہ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلووں میں جس میں ایک پہلو ختم نبوت ہے یہ ایک ایسا دروازہ ہے جس کی نشاندہی علماء حضرات ہی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا اس پرفتن دور میں بھی جھوٹے مدعیان نبوت سے بچنے کیلے علماء اور ائہمہ کی رہنمائی ضروری ہے انہوں نے کہا قران مجید سیدھے راستہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے تم میں بہترین وہ شخص ہے جو قران خود سیکھے اور دوسروں کو بھی سکھاے انہوں نے کہا اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے اراستہ کریں تاکہ وہ بھی دین کے داعی اور شیدائی بنیں
جمعیت علماء قنوج کے صدر و مدرسہ بدرالعلوم کے مہتمم مولانا محمد شمیم قاسمی نے کہا مسلمانوں کو چاہے کہ وہ حرام چیزوں سے پرہیز کریں اور حلال چیزوں کو اپنائیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ اپنائیں تاکہ معاشرہ کی اصلاح ممکن ہو انہوں نے کہا مسلمانوں کو موجودہ حالات سے خائف ہونے کی ضرورت نہیں ہے روز اول سے ہی باطل طاقتیں بر سر پیکار ہیں اور مسلمانوں کو مٹانے کی ناپاک کوشسیں کر رہے ہیں ایسے حالات میں مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کو مضبوطی کے ساتھ پکڑے رہیں انہوں نے کہا ہمارا ماضی بھی روشن تھا مستقبل بھی روشن ہوگا شرط یہ ہے کہ ہم حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کر والے بن جائیں جلسہ کورکن دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علما ء ہردوئی مفتی محمد اخلاق قاسمی بلگرامی نے بھی خطاب کیا اس دوران مدرسہ کے 5طلبہ کو حفظ قران کی تکمیل پر علماء کے دست سے انکے سروں پر دستار باندھی گئی جس میں مدرسہ کے ناظم استاد علاء الدین کا بیٹا حافظ عبدالقادر بھی شامل ہیں جلسہ کا اغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا نظامت کے فرائض قاری عبدالرحمان جامعی نے انجام دے اس موقع پر مولانا انیس الرحمان قاسمی مفتی اسعد مظاہری قاری محمد ظفر مولانا محمد عثمان مولانا عبدالرحمان جامعی مفتی محمد ریاض قاسمی حافظ محمد فرحان حافظ محمد شاداب حافظ محمد کلیم اشرفی حافظ طریق احمد وغیرہ بطور خاص موجود رہے کنوینر استاد علاءالدین نے سبھی حاضرین کا شکریہ ادا کیا دعاء کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔