پٹنہ (پریس ریلیز):
آکاشوانی پٹنہ میں گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر کو پٹنہ کے آکاشوانی میں سیکورٹی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے سینٹر ہیڈ آر کے مشرا نے کہا صفائی بہتر صحت کا پہلا قدم ہے ”سووچھتا ہی سیوا“ پروگرام کے تحت ڈاکٹروں نے ملازمین کو صفائی کی اہمیت کے بارے میں بتایا اس موقع پر معروف ڈاکٹر ابھینیت لال، ای این ٹی ماہر نے کہا صوتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہٸے اور ساتھ ہی انہوں نے صفائی کرنے والے دوستوں سے کان نہ کھجانے کی سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی صفائی کا کام کریں تو ماسک ضرور استعمال کریں۔ اس خصوصی کیمپ کے موقع پر ڈینٹسٹ ڈاکٹر کوشل کشور نے کہا کہ اس مہم کا مقصد صرف یہ دیکھنا ہے کہ آپ کتنے صحت مند رہتے ہیں اس موقع پر آفرین امتیاز اور ڈاکٹر وجیتا نے صفائی ملازمین کو صفائی کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا پروگرام کے ایگزیکٹیو سچن کمار نے اظہار تشکر کرتے ہوئے دفتر میں صفائی برقرار رکھنے کے لیے صفائی کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور وہاں موجود لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کو اپنی فطرت میں شامل کریں اور اسے کلچر بنائیں دفتر میں اس پروگرام کے مواقع مرکز کے سربراہ آر کے مشرا، پروگرام کی سربراہ نندنی ورما اور تمام افسران اور ملازمین نے وقت دے کر دفتر کے احاطے کی صفائی میں اپنا کردار ادا کیا۔