مدرسہ عربیہ تجوید القرآن رکسا کلاں میں تقسیمِ انعام کی تقریب منعقد

سنت کبیر نگر: 6 اکتوبر

مدرسہ عربیہ تجوید القرآن رکسا کلاں میں ششماہی امتحان میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا،
مجموعی طور پر تمام طلبہ کا رزلٹ اطمینان بخش رہا،
مدرسہ میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والا ہوش مند وذی استعداد طالب علم محمد عثمان ابن فقیہ الدین ہے،
جو ابھی درجہ سوم میں زیرِ تعلیم ہے
اسکے علاوہ
اول ،دوم،سوم طلبہ کو کتاب و متعلقاتِ کتاب بطور انعام دیاگیا
درجہ طفلان ،ب، میں پہلی پوزیشن ،شفا، خاتون، نے حاصل کی،
اسی طرح۔۔۔۔۔۔
طفلان ،الف، ،میں پہلی پوزیشن محمد ارباز ،درجہ اول میں پہلی پوزیشن محمد سمیر,
درجہ دوم میں پہلی پوزیشن ،حشمت علی، درجہ سوم میں پہلی پوزیشن محمد عثمان، درجہ چہارم میں محمد عفان، درجہ پنجم،لبنی مریم و عائشہ خاتون، درجہ حفظ میں پہلی پوزیشن محمد ثاقب سلمہم نے حاصل کی،
اس موقع پر رکسا کلاں کے احباب موجود رہے ,پروگرام کی صدارت محترم جناب اسفار الحق (چھوٹے چچا) نے کی،
تلاوت ،عزیزم محمد ثاقب سلمہ نے پیش کی، نعت محمد شہباز سلمہ نے پیش کی،تمہیدی گفتگو و اظہارِ تشکر مدرسہ کے ناظم محب الرحمان قاسمی نے پیش کیا،مدرسہ کے ترانہ کو حافظ فیضان اللہ جامعی نے اپنے پاٹ دار آواز سے سامعین کو محظوظ کیا،نظامت اخلاق احمد مظاہری نے پیش کیا ،
بحسن و خوبی پروگرام اپنے انجام کو پہونچا،صدارت اسفارالحق، امداد اللہ، حافظ آس محمد، ماسٹر عبدالمعید، مختار احمد، حاجی محمد یونس، شمیم پردھان، شراکت حسین، عبدالوحید وغیرہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے