ایس ڈی ایم و سی او بلگرام کو مکتوب دیکر نرسنگھانند کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
بلگرام/(ایس این بی)
گستاخ رسول یتی نرسنگھا نند سرسوتی کی قابل اعتراض اور اشتعال بیان بازی کے خلاف عوام کی ناراضگی بڑھتی جارہی ہے جمعہ کے روز تحصیل علاقہ کے سانڈی قصبہ کے مدرسہ انس بن مالک بلگرام روڈ پر قصبہ کے سیکڑوں لوگوں نے مدرسہ کے ناظم مفتی عبدالسمیع قاسمی و جمعیت علماء سانڈی یونٹ کے صدر حافظ طریق احمد کی قیادت میں صدر جمہوریہ کو مخاطب مکتوب ایس ڈی ایم راکیش کمار و سی او بلگرام کو دے کر نرسنگھا نند کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ یتی نرسنگھا نند کا بیان اتحاد و ساملیت کے لے خطرہ ہے ایسی بیان بازی ہرگزبرداشت نہیں کیجاے گی ایسی بیان بازی مسلم قوم برداشت نہیں کرے گی ایسا بیان جان بوجھ کر مسلمانو کو نشانہ بناکر دیا گیا ہے اس موقع پر مدرسہ کے ناظم مفتی عبدالسمیع قاسمی نے کہا اس بیان سے ہمارے پیارے اقا صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہوئی ہےجو نا قابل برداشت ہے انہوں نے نرسنگھانند سمیت اس کے نا معلوم ساتھیوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی سبق ملے اور وہ ہمارے نی کے خلاف ایسی نازیبا حرکتیں نہ کریں عرضداشت میں ملک میں مسلمانوں کے خلاف جاری نفرت کے واقعات کی طرف توجہ دلاتے ہوے ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ایس ڈی ایم و سی او نے عوام کو سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر مفتی محی الدین قاسمی مولانا عبداللہ مظاہریمفتی فیض الرحمان قاسمی حافظ حفیظ الرحمان حافظ محبوب حافظ مبارک حسین محمد واصف محمد طیب محمد ایوب حفیظ حاجی ذیشان محمد شعیب عرف لولو عبدالعظیم صدام پردھان سمیت بڑی تعداد میں عاشقان رسول موجود رہے۔