بدنام زمانہ ملعون یتی نرسنگھا آنند کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کی کاماریڈی جمعیۃ علماء کے وفد نے ضلع کلکٹر و ضلع SP کو یاداشت پیش کی

۔
کاماریڈی 14/ اکتوبر (پریس نیوز) ملک بدنام زمانہ ملعون یتی نرسنگھا آنند نے غازی آباد کے ایک مذہبی پروگرام میں رسالت مآب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی یہ اس کی دریدہ دہنی ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت ایسی عظیم شخصیت ہے جس کے ذریعہ دنیا کو ہدایت اور انسانوں کو اِنسانیت ملی، ورنہ انسان درندہ صفت ہوچکے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شان اقدس میں گستاخی کرنے والا نہ صرف اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے بلکہ یہ بھارت کی گنگا جمنی تہذیب اور یہاں کی امن و شانتی کا بھی دشمن ہے، جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے ذمہ داران حافظ محمد یوسف حلیمی، مفتی محمد ریحان قاسمی حافظ محمد مشتاق حلیمی نائبین صدور جمعیۃ علماء کاماریڈی، الحاج سید عظمت علی، الحاج میر فاروق علی، حافظ محمد عبدالواجد علی خان حلیمی، محمد عبدالقیوم نے آج ضلع کلکٹر اور ایس پی سے ملاقات کرکے ایک یاداشت پیش کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ یتی نرسنگھا آنند کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے