بسم اللہ الرحمن الرحیم
عم پارہ کوئز مقابلہ 2024،مقابلہ نمبر 1
منجانب :دو ماہی گلشن اسلام کھیڈ، رتناگیری
عزیز طلبہ وطالبات!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے بخیر ہوں گے
یہ اطلاع دیتے ہوے مسرت ہورہی ہے کہ دو ماہی گلشن اسلام طلبہ وطالبات کے درمیان ہفتہ واری عم پارہ کوئز مقابلہ منعقد کر رہا ہے. مقابلے کی تفصیلات درج ذیل ہیں.
1.عم پارہ کوئز مقابلہ ہفتہ واری ہے. ہر بدھ کو دس سوالات بھیجے جائیں گے.
آج مقابلہ نمبر 1 کے سوالات کے جوابات مورخہ 25 اکتوبر بروز جمعہ شام سات بجے سے پہلے آنا ضروری ہے
2.پورے ملک سے پانچویں تا بارہویں جماعت کے طلبہ وطالبات اس مقابلے میں شریک ہوسکتے ہیں.
3.ہر مقابلے کے پانچ شرکاء انعامات کے مستحق ہوں گے. جنھیں پانچ کتابوں کا سیٹ اور سرٹیفکیٹ بطور انعام پیش کیے جائیں گے.
4.اس مقابلے میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے. دیے گئے نمبر پر جوابات بھیجنے ہیں.
5.سوالات عم پارہ کی سورتوں سے کیے جائیں گے. جوابات کے لیے عم پارہ کی کسی بھی تفسير کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے.
6.اپنے جوابات اس نمبر 7499219573 پر واٹس آپ کیجیے.
7.ایک ہی موبائل سے گھر کے کئی بچے بھی جوابات بھیج سکتے ہیں.
8.جوابات پیپر پر لکھ کر یا ڈائریکٹ موبائل پر ٹائپ کرکے بھیجے جا سکتے ہیں.
9.کل دس مقابلے ہوں گے .ہر مقابلہ الگ ہوگا.
10.سوالات گلشن اسلام واٹس آپ گروپوں اور خطہ اعظم گڑھ واٹس آپ گروپوں میں بھیجے جائیں گے. اگر آپ کسی گروپ میں شامل نہیں ہیں تو نیچے دی گئی لنک کے ذریعہ گلشن اسلام واٹس آپ گروپ میں شامل ہوجائیں.
ہمیں امید ہے کہ پورے ملک سے کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات اس مقابلے میں شریک ہوکر قرآن مجید کے تعلق سے اپنی معلومات میں اضافہ کریں گے.
والدین اور اساتذہ سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو اس مقابلے میں شرکت کے لیے آمادہ کریں.
اللہ ہم تمام لوگوں کو قرآن مجید پڑھنے، سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اس کی تعلیمات کی تبلیغ کی توفیق دے. آمین
دعا کی درخواست ہے
والسلام
اختر سلطان اصلاحی
مدیر دو ماہی گلشن اسلام
کھیڈ ،رتناگیری
موبائل 9223240829
……………………… .
سوالات عم پارہ کوئز مقابلہ نمبر 1
نام……………….
کلاس…………….
مکمل پتہ…………….
………………………..
پن کوڈ نمبر…………
موبائل نمبر……………
سوالات
1.عم پارہ میں کل کتنی سورتیں ہیں؟
2.عم پارہ کی پہلی سورہ کون سی ہے؟
3.عم پارہ کی آخری سورہ کون سی ہے؟
4.عم پارہ کی کون سی سورہ ایک قبیلے کے نام پر ہے؟
5.عم پارہ کی کس سورہ کی آیات پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پرسب سے پہلے نازل ہوئیں؟
6.الم نجعل الارض مھادا کا کیا ترجمہ ہے؟
7.ان جھنم کانت مرصادا کا کیا ترجمہ ہے؟
گلشن اسلام واٹس آپ گروپ
اس لنک کے ذریعہ آپ بھی اس موقر گروپ کا حصہ بن سکتے ہیں.
گروپ اونلی ایڈمن ہے. لنک کو اپنے دوست احباب اور متعلقین کو بھی بھیجیے
https://chat.whatsapp.com/EpjAJdWlSQaGNoll2CkBH1