مدھوبنی: آج مؤرخہ ٢٠/نومبر کو شمالی بہار کی عظیم وقدیم مرکزی درسگاہ جامعہ فاطمۃ الزہراء ململ مدھوبنی میں طالبات کا علمی وادبی پروگرام بعنوان مسابقہ خطابت ، بیت بازی و کویز منعقد ہوا ، جس میں بحیثیت حکم احقر کو شرکت کا موقع ملا ، ہر طبقہ کی تمام ہی طالبات نے بہت زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، خاص طور پر بیت بازی میں کانٹے کا مقابلہ رہا ،لیکن کسی کو شکست تو کسی کو فتحیاب ہونا ہے ، اس مسابقہ ششماہی میں جن بچیوں نے خطابت فرع اول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکےاپنا نام روشن کیا وہ امة الله تسنیم عربی پنجم (دورہ حدیث)ہے ، دوم پوزیشن حاصل کرنے والی ذکیہ تکلم عربی پنجم اور حرم اقبال عربی سوم ہے جبکہ سوم پوزیشن حاصل کرنے والی طاہرین ربانی ہے ۔ اسی طرح خطابت فرع ثانی میں اول انعام حاصل کرنے والی فاطمہ بیگم عربی اول ، دوم انعام حاصل کرنے والی عارفہ امتیاز و صابرین پروین عربی اول ہیں جبکہ سوم پوزیشن حاصل کرنے والی مسرت پروین اعدادیہ ہے ۔
اس کے بعد بیت بازی کا مقابلہ شروع ہوا، یہ مقابلہ بڑا ہی زبردست اور دلچسپ رہا ، اس مقابلہ میں طالبات کی کل آٹھ ٹیم تھی جن میں سے دو ٹیم ( بزم زینب النساء مخفی ، بزم پروین شاکر) فاینل راؤنڈ میں پہنچی ، اور شاندار مقابلے کے بعد بزم زینب النساء مخفی فاتح ٹیم قرار پائی ۔ اسی طرح مسابقہ کوئز میں اول انعام نرگس پروین اطفال چہارم اور دوم انعام حاصل گلفشاں پروین اطفال چہارم جبکہ سوم انعام آسیہ پروین اطفال پنجم نے حاصل کرکے اپنا نام روشن کیا ۔ یقینا جامعہ کی ترقی اور پروگرام کو کامیاب کرنے میں ناظم جامعہ حضرت مولانا فاتح اقبال ندوی قاسمی صاحب اور مدیرہ محترمہ صدف اقبال فیضی صاحبہ کا اہم ہاتھ ہے۔اس موقع پر جامعہ کی معلمات کے ساتھ جامعہ کے اساتذہ ، ناظم تعلیمات جامعہ مفتی سلیم الدین قاسمی اور حکم صاحبان مولانا علی حسن قاسمی ، مولانا محمد ضیاء الحق ندوی ، مولانا مبارک حسین قاسمی ، مولانا نوشاد احمد اشاعتی ، مولانا معراج قاسمی ، مولانا شعیب قاسمی موجود تھے ۔