حیدرآباد، 6 دسمبر (پریس نوٹ) جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین، حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم 8 دسمبر بروز جمعہ حیدرآباد کے ایک روزہ دورے پر تشریف لا رہے ہیں، یہ بات جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کے جنرل سکریٹری مفتی محمود زبیر قاسمی نے ایک بیان میں دی، حضرت مدنی دامت برکاتہم جمعہ کی نماز دارالعلوم رحمانیہ، تالاب کٹہ کی مسجد میں ادا فرمائیں گے، نماز کے بعد وہ ایک اہم موقع پر نکاح کی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی مدظلہ (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش) کے صاحبزادے کا نکاح ان کی زیر نگرانی انجام پائے گا، یہ موقع اہلِ حیدرآباد کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں، جہاں امیر الہند جیسی شخصیت کی زیارت اور ان کی دعاؤں سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ جمعیۃ علماء کے ذمہ داران نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اجتماع میں اپنی موجودگی درج کرائیں، مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9848786265 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، یہ دورہ نہ صرف حیدرآباد کے عوام کے لیے دینی اور روحانی برکات کا باعث ہوگا بلکہ مسلمانوں کے لیے اتحاد اور ترقی کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔