ہردوئی: 6اپریل، ہماری آواز(یاسر قاسمی)
انجمن اسلامیہ ہردوئی کے تحت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس میں رمضان المبارک کی آمد پیش نظر شہر کی مساجد وعید گاہ کی صفائی و دیگر انتظامات اور زکوٰۃ وصدقات و امداد کی رقومات کی وصولیابی پر غور وخوض کیا گیا، انجمن کے صدر ایڈوکیٹ محمد خالد کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں امیر شریعت بہار ، اڑیسہ وجھارکھنڈ مولانا محمد ولی رحمانی نوراللہ مرقدہ کی رحلت پر تعزیتی تجویز پیش ہوئی، محمد خالد نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا مولانا رحمانی کی مختلف پلیٹ فارم سے بالخصوص آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت قوم و ملت کی تعمیر میں بیش بہا خدمات ہیں ،جو ناقابل فراموش ہیں، آپ کی رحلت ملت اسلامیہ کا بڑا خسارہ ہے، جس کی تلافی بظاہر ممکن نظر نہیں آتی، فرخ راشد، تنویر احمد ، سرتاج احمد خاں، انتصار حسین نے بھی اظہار افسوس کیا اجلاس کی نظامت جنرل سکریٹری حفیظ احمد خان کی۔