حافظ عبدالکریم صدر جمعیۃ علماء بانسواڑہ کا عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں ممبر بننے کی پرخلوص گذارش!
(———)جمعیۃ علماء ہند مجاہدین آزادی کی قائم کردہ جماعت ہے، جماعت دستوری ہے، دو سال میں ایک مرتبہ جمعیۃ علماء ہند کی باضابطہ ممبر سازی کی جاتی ہے، ممبر سازی کا مقصد ہر گھر ہر فرد تک جمعیۃ کے ذمہ داران وکارکنان پہنچے، جس کے ذریعے ملت کے مسائل حل ہوں، ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی عمران خان قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے بانسواڑہ جمعیۃ کے ممبر سازی مہم کے آغاز کے وقت کیا، اس موقع پر جناب حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ نے تمام اراکین کو بے لوث ہو کر امت مسلمہ کے مسائل کو متحدہ طور پر حل کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی عظیم قدیم متحرک و فعال جماعت جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کو کامیاب بنائیں جسکے قومی صدر امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم ہیں جبکہ ریاستی صدر جنکی نگرانی میں ریاست تلنگانہ وآندھرا میں جمعیۃ کام کر ہی ہے حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی وقاسمی ہیں
جمعیۃ علماءکی ممبر سازی میں شمولیت سے آپ علماء ربانیین کے مقدس قافلے میں شامل ہوجاتے ہیں، ممبر سازی کو محض رسمی نہ سمجھیں، بلکہ اللہ والوں کی قائم کردہ مجاہدین آزادی ہند کی بےباک جماعت کے آپ بھی ممبر بن جائیں گے، آپ خود بھی ممبر بنئے، اور حلقہ کے احباب کو جمعیۃ علماء ہند کا ممبر بنائیے ممبر سازی کے ذریعے سے جماعت مستحکم ہوگی، اور عوام جمعیۃ سے مربوط ہونگے، اس موقع سے حافظ محمد عبدالکریم صدر جمعیۃ علماء بانسواڑہ نے بانسواڑہ ڈیویژن کے عامۃ المسلمین سے پرخلوص گزارش کی کہ زیادہ سے زیادہ احباب جماعت کے ممبر بنیں، مولانا معراج صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ نے اجلاس کی کارروائی چلائی، مولانا مفتی عمر بن عیسیٰ خازن جمعیۃ، سیدعظمت علی جنرل سکریٹری، حافظ محمود صاحب کتابادی، مولانا عثمان مولانا نوید صاحب محمد سمیر نے اپنے ذمہ مختلف محلوں کی ذمہ داری قبول کی، حافظ شکیل صاحب کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا، اس موقع پر کبیر الدین، محمد غوث بھائی، ودیگر موجود تھے
پریس ریلیز
محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی 9848787553