موجودہ فتنۂ ارتداد کو روکنے کیلئے شرعی تقریب نکاح کو رواج دینا ضروری

جلسہ اصلاح معاشرہ میں مولانا عطاء اللہ قاسمی کا خطاب

ہردوئی (یاسر قاسمی)
پہانی قصبے کے محلہ چھپی ٹولہ میں گزشتہ شب حمید بخش کی رہائش گاہ پر ایک روزہ جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا جسمیں جمعیت علماء پہانی کے صدر مولانا عطاء اللہ قاسمی نے کلیدی خطاب فرماتے ہوئے کہا شریعت میں نکاح بہت آسان ہے لیکن اس وقت معاشرے نکاح کو بہت مشکل اور گراں بنا دیا گیا، جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں ،فکری گمراہی کا ماحول سرگرم ہوتا جارہا ہے، ہماری نسل نو جنسی بے راہ روی ، ذہنی وفکری ارتداد اور طرح طرح کی خرافات کا شکار ہورہی ہے، ضرورت ہے نکاح کو آسان بنایا جائے ، اس کیلئے علماء اور معزز طبقہ میدان میں آئے سب مل کر یہ عہد کریں کہ جہیز مانگنے والے اور ڈھول تاشہ کرنے والے کے یہاں نہ تقریب میں شرکت کی جائے اور نہ کوئی عالم نکاح پڑھائے ، اس کا معاشرتی بائکاٹ کیا جائے، بیٹیوں کی عظمت اور ان کی پرورش پر ملنے والے انعامات پر بھی انہوں نے تفصیل سے روشنی ڈالی، مقامی جنرل سیکریٹری مولانا زعیم ا لا سلام قاسمی نے موجودہ ارتداد زدہ ماحول کی سنگینی اور اس سے بچنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی، مقامی سکریٹری مفتی دلشاد قاسمی نے قرآن اور صاحب قرآن یعنی علماء وحفاظ کی فضیلت اور ان کی ذمہ داریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ فتنہ ارتداد کے مقابلے کیلئے ضروری ہے کہ ایسے مکاتب قائم کیے جائیں جس میں نسل نو کو عقائد اور قرآن کی ایسی جامع تعلیم دی جائے جس سے ان کو کہیں بھی اسلام اور اس کی تعلیمات سے برگشتہ نہ کیا جاسکے۔
جلسہ کا آغاز قاری محمد الطاف جامعی کی تلاوت سے ہوا، نعت و منقبت حافظ محمد عاصم اور محمد نور عالم نے پیش کی، فرائض نظامت مفتی دلشاد قاسمی نے انجام دیئے مولانا عطاء اللہ قاسمی کی دعاپر جلسہ ختم ہوا اس موقع پر مولانا محمد نوشاد جامعی ، مولانا محمد حسن، حافظ شمس الدین اور محمد مبین بطور خاص موجود رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے