وسیم رضوی خس کم جہاں پاک

ازقلم: ساجد محمود شیخ میراروڈ

مکرمی !
بالآخر وسیم رضوی نام نہاد مسلمان نے مذہب اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرلیا ہے غازی آباد کے ایک مندر میں باقاعدہ اسے ہندو بنایا گیا ہے اور کوئی ہندو نام بھی رکھا گیا ہےاس کے اس عمل پر کسی کو بھی تعجب نہیں ہوگا بلکہ سارے مسلمان اطمینان کی سانس لیں گے کیونکہ وسیم رضوی مسلمان کے بھیس اسلام کا سب سے بڑا دشمن تھا وہ ملّت اسلامیہ کے ماتھے پر ایک بدنما داغ تھا اب تک وہ بحیثیت مسلمان اسلام کی مخالفت کرتا تو اسلام پر لوگ انگلی اٹھا سکتے تھے کہ ایک مسلمان خود ہی اپنے مذہب کو نشانہ کیوں بنا رہا ہے اب جبکہ اُس نے اسلام چھوڑ دیا ہے تو اُس کی مسلمان والی شبیہہ بھی ختم ہو گئی ہے۔
وسیم رضوی جیسے کا اسلام میں رہ کر بھی کوئی فائدہ نہیں تھا کیونکہ قرآن کریم میں تحریف کا مطالبہ کر کے وہ پہلے ہی عملاً دائرہ اسلام سے خارج ہوچکا تھا اور وہ نہ دین کا رہا اور نہ دنیا کا ۔ایسے شخص کا ٹھکانہ یقینی طور پر دوزخ ہی ہے اکثر اپنی باتوں سے اور حرکات سے تنازعات کا شکار رہنے والے اس شخص نے اپنی اصلیت دنیا کے سامنے عیاں کر دی ہے اور اب پوری طرح سے وہ بے نقاب ہوگیا ہے وسیم رضوی اپنی ہرزہ سرائی،افتراپردازی اور دریدہ دہنی کے لئے مشہور ہے تبدیلی مذہب کے موقع پر بھی اپنی دشنام طرازی سے باز نہیں آیا اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے بہتان لگانے لگا مگر اس ناعاقبت اندیش شخص کو یہ نہیں معلوم کہ اُس نے خود اپنی عاقبت خراب کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے