جمعیت العلماء ھند حلقہ اسمبلی جوکل ضلع کاماریڈی کا انتخابی اجلاس

محمد رضوان قاسمی
مدعوئے خصوصی ریاستی جمعیت العلماء تلنگانہ
9959127097

کل بتاریخ 08/12/2021 بروز چہارشنبہ
پاسبان ملت حضرت الحاج حافظ پیر شبیر صاحب صدر جمعیت العلماء ھند تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ایماء پر جمعیت العلماء ھند منڈل بچکندہ ضلع کاماریڈی کے وفد نے جمعیت العلماء ھند بچکندہ کے دفتر دارالعلوم بچکندہ پر جمعیت العلماء ھند کی پرچم کشائی انجام دی اور پھر حلقہ اسمبلی جوکل کے منڈل مدنورکا دورہ کرتے ہوئے وہاں صبح 00 : 11 بجےحافظ محمد غوث صاحب سر پرست جمعیت العلماء ھند حلقہ اسمبلی جوکل کی رئیس مل پرانھی کی سر پرستی میں انتخابی اجلاس منعقد کیا جس میں مدنور منڈل کے حفاظ و علماء کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی عوام اور سیاسی قائدین نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت العلماء مدنور منڈل کا قیام وقت کا اہم تقاضا تھا جو آج حضرت حافظ پیر شبیر صاحب صدر جمعیت العلماء ھند تلنگانہ و آندھرا پردیش کے کہنے پر پورا ہوا اس بناء پر مدنور منڈل کے قائدین نے صدر صاحب کا شکریہ ادا کیا اس کے بعد مولانا محمد رضوان قاسمی مدعوئے خصوصی ریاستی جمعیت العلماء ھند تلنگانہ نے انتخابی عمل شروع کرتےہوے تمام حاضرین کی رائے لے کر مدنور منڈل کے عوام کی خدمت کے لیے مضبوط اور مستحکم باڈی تشکیل دی، جسکی تفصیل مندرجہ ذیل ہے
1)صدر مولانا غلام محمد صاحب حسامی امام و خطیب جامع مسجد سلطان پیٹھ
2) نائب صدور مولانا محمد خلیل صاحب حسامی۔
حافظ محمد کبیرصاحب
جناب محمد سلطان صاحب
جناب شیخ ایوب صاحب
3) جنرل سیکرٹری مفتی محمد احمد صاحب حسامی
4) سیکرٹری مولانا محمد عمران صاحب رحمانی
5)خازن حافظ محمد افضل صاحب
اراکین
جناب شیخ احمد پٹیل صاحب مدنور
جناب شیخ جاوید صاحب مدنور
حافظ محمد خالد صاحب سرپور
حافظ محمد احمد صاحب ڈونگلی
حافظ شیخ خورشید صاحب ڈونگلی
حافظ محمد فیاض صاحب ایکلارا
حافظ محمد ریاض صاحب ایکلارا
جناب محمد دستگیر صاحب موگاہ۔۔۔۔
اس موقعہ پر مولانا عبد الرحیم صاحب ناظم مدرسہ فیض القرآن فتح اللہ پور مولانا محمد محبوب صاحب صدر مدرس دارالعلوم بچکندہ مولانا محمد ربانی صاحب نائب ناظم دارالعلوم بچکندہ مفتی محبوب صاحب صدر تحفظ ختم نبوت حافظ معین اکبر صاحب نائب ناظم فیض القرآن فتح اللہ پور حافظ ایوب صاحب حافظ محمد حذیفہ حافظ محمد مبشر حافظ محمد الیاس حافظ محمد مصطفی محمد مبشر محمد ریاض محمد افتخار صاحب اور محمد جعفر صاحب و دیگر موجود ھے آخیر حافظ محمد غوث صاحب سرپرست جمعیت العلماء حلقہ اسمبلی جوکل کی دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا اور جمعیت العلماء بچکندہ کے وفد نے شرکاء کا اور بطور خاص محمد ریاض بھائی کا بھترین انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے