کاماریڈی/تلنگانہ
بچے ملک اور قوم کے معمار ہوا کرتے ہیں ، بچوں کی تربیت کرنا انتہائی ضروری ہے، بچوں کی تعلیم اخلاقی تربیت کے لئے روزانہ تعلیم بالغان اور ہفتہ واری وماہانہ خصوصی پروگرام کے انعقاد کے ذریعے ملت کے نونہالوں کی صحیح تربیت ہوسکتی ہے ، سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی کا اجلاس مولانا مفتی عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی محترم حافظ انتظار صاحب ضلعی نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی، ومحترم مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک، نے شرکت کی، اجلاس سے جمعیۃ علماء کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں بطور خاص جلسہائے عظمت صحابہ واہلبیت اطہار کا سٹی کے مختلف محلہ جات میں انعقاد عمل میں لایا جائے گا، اسی طرح محترم مولانا مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی نے زور دیا کہ شہر کاماریڈی کے تمام مسلم بنجر وسلم بستیوں کا باضابطہ سروے کیا جا ئے پھر انشاء اللہ تمام جگہوں پر منظم مکاتب کا قیام کی منظوری دی جائے گی، اس موقع پر خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری دامت برکاتہم نے کہا کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں الحمداللہ مکاتب کا نظام چل رہا ہے مزید تقویت کے لئے اولیاء طلباء میں خصوصی دینی تعلیمی شعور بیداری مہم چلائی جائے۔
اس موقع پر مولانا حسین احمد حسامی ومولانا نظر الحق قاسمی ، حافظ خواجہ یاسین حلیمی، حافظ عدنان ذاکر حسینی، حافظ مجاہد منھاجی ، حافظ تقی الدین، محمد اسماعیل خازن سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی، محمد حنیف صدر جمعیۃ علماء حلقہ نور، ودیگر موجود تھے، جبکہ مشاورتی اجلاس کا آغاز حافظ عبدالواجد علی حلیمی ضلعی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کی قرأت کلام پاک سے کاحافظ انتظار احمد صاحب کی دعاء سے اجلاس کا اختتام ہوا۔
پریس ریلیز
حافظ محمد تقی الدین منیری پریس سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی